آزاد کشمیر کے عوام اسلام آباد کے غلاموں کو نہیں نبی ؐ کے غلاموں کو منتخب کریں،سراج الحق

{AF}siraj ul haqآزاد کشمیر کے عوام اسلام آباد کے غلاموں کو نہیں نبی ؐ کے غلاموں کو منتخب کریں،سراج الحق {/AF}

وزارت امور کشمیر کے گھوڑے پر سوار ہو کر آنے والے ہمارے مسائل حل نہیں کر سکتے ،عبدالرشید ترابی عوامی کنونشن سے سردار اعجاز افضل،نثار شائق،تنویر انور خان،آزاد طارق اور دیگر قائدین کا خطاب باغ( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام اسلام آباد کے غلاموں کو نہیں نبی ؐ کے غلاموں کو منتخب کریں،باغ کے عوام نے عبدالرشید ترابی ،میجر لطیف خلیق کے حق میں ریفرنڈم کر دیا ہے ،عبدالرشید ترابی تحریک آزادی کشمیر کے پشتیبان اور آزاد کشمیر کے ہیرو ہیں جن سے سید علی گیلانی بھی مشاورت کرتے ہیں سید علی گیلانی کے دست راست عبدالرشید ترابی امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہیں اہل باغ ان کو منتخب کر یں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے باغ میں عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام ایسی قیادت کو منتخب کریں جو ہندو کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر با ت کرے اور اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں سے آپ کے حقوق کے حصول کے لیے بھی ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف پانامہ لیکس کے حوالے سے اپنی مرضی سے کمیشن بنا کر اپنی مرضی کا فیصلہ حاصل نہیں کر سکتے ،چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا جائے جو غیر جانبدانہ تحقیقات کرے کہ میاں نواز شریف کے خاندان نے پانامہ میں دولت چھپائی ہے یا نہیں یہ ثابت ہونے پر کسی کو معاف نہ کیا جائے کرپشن کے ناسور کی وجہ سے ہمارے ملک میں غریب بھوک سے مررہے ہیں علاج کے بغیر مر رہے ہیں تعلیم کے محرو م ہیں مغربی ممالک مریخ پر پہنچ چکے ہیں اور ہمارے بچے کرپشن کی وجہ سے آج بھی گندگی کے ڈھیر میں رزق تلاش کررہے ہیں ،کرپشن کا ناسور پاکستان اور آزاد کشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس کے خلاف جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان مہم شروع کی ہے 23اپریل کو پشاور اور24اپریل کو لاہور میں بڑے جلسہ عام میں آئندہ کا لائحہ عمل قوم کو دیں گے انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے آزاد کشمیر کے بچے تعلیم سے محروم ہیں عوام علاج کی سہولتیوں سے محروم ہیں سڑکیں کھنڈرات ہیں کرپشن فری کشمیر اسلامی کشمیر خوشخال کشمیر ہی عوام کے مسائل کا حل ہے عوام آمدہ انتخابات میں اپنی بربادی یا اپنی خوشخالی کافیصلہ کریں اگر انہوں نے ایک با ر پھر ان ہی کرپٹ لوگوں کو ووٹ دے کر منتخب کیا تو یہ لوگ کرپشن کریں گے اور عوام بے حال ہوں گے اگر یہاں کے لوگوں نے امانتدار اور دیانتدار لوگوں کو منتخب کیا تو یہ قومی وسائل عوام پر لگیں گے اور عوام خوشخال ہوں گے انہوں نے کہا کہ عوام نے اگر جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا تو جماعت اسلامی تعلیم اور اعلان کی مفت سہولت فراہم کرے گی ،نوجوانوں کے روزگار کی فراہمی کابندوبست کرے گی ،بے روزگار نوجوانوں کو وظیفہ فراہم کریں گے اور عمر رسیدہ مردو خواتین کو بڑھاپا الاونس فراہم کریں گے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کی مکمل آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی مودی سے کشمیر آزاد کروائیں گے ،سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اور آزاد کشمیر میں خلافت کا نظام چاہتی ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء آزاد کشمیر میں آکر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے ایک لفظ تک ادا نہ کر کے وفاق کو متناذعہ نہ بنائیں ،وزارت امور کشمیر کے گھوڑے پر سوار ہو کر آنے والے ہمارے مسائل حل نہیں کر سکتے ،پاکستان کشمیریوں کی امیددوں کا محور اور مرکز ہے وفاقی وزراء مملکت پاکستان کے نمائندے ہیں وہ ایک پارٹی کی مہم چلانے کے کلچر سے نکلیں،تمام ادارے تباہ کر دئیے گئے ہیں پبلک سروس کمیشن جیسے ادارے میں بھی برادریوں اور ضلعوں کی نمائندگی دے کر نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے نوجوان مایوس ہو کر ڈگریاں جلانے پر مجبور ہیں وسائل کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں ،روایتی پارٹیاں اور قیادتیں لوٹ مار اورتعصبات کو ہوا دے رہی ہیں ،باغ میں شاندار خدمات سرا نجام دی ہیں ہم کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں پانچ سالوں کے بعد وسطی حلقے میں پیرا شوٹ کے ذریعے نیا امیدوار اتارا جاتا ہے ،بڑے اور چھوٹے زرداری پیپلز پارٹی وہاں پہنچا دی ہے جہاں سے اب اس کا اٹھنا نا ممکن ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آکر آزاد خطے کے عوام کی تقدیر بدلے گی ،منگلا ڈیم کی رائلٹی حاصل کرے گی تا کہ یہاں تعمیر و ترقی کے پہیہ چل سکے،وزارت امورکشمیر کے مسلط کردہ قیادت آزاد کشمیر میں مسائل کی جڑ ہے ،منظور وٹو ہوں یا برجیس طاہر ان کی مداخلت سے آزاد کشمیر میں مینڈیٹ ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے ،انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے زرمبادلہ جو آتا ہے اس میں ایک تہائی حصہ کشمیریوں کا ہوتا ہے جو 18ارب ڈالر بنتا ہے اسی طرح دیگر مدعات وسائل کو جمع کیا جائے تو ایک کھرب سے زیادہ کشمیریوں کا حق بنتا ہے جو نہیں دیا جا رہا اور آزاد کشمیر کے غلام حکمران کشمیریوں کا حق مانگنے کے لیے تیار نہیں ہیں وہ چاپلوسی کر کے وقت گزار رہے ہیں جس کی وجہ سے آزاد کشمیر کے لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں تعمیر و ترقی نام کی کوئی چیز نہیں ہے سٹرکیں کھنڈارت ہیں ،ہسپتال ادویات سے خالی ہیں،تحریک آزادی کشمیر کا نام لینے کے لیے تیار بھی نہیں ہیں اہل باغ نے آج فیصلہ کر لیا ہے اس قیادت اور نظام کو بدلنا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے بغیر نہ کوئی حکومت بنا سکتا ہے اور نہ ہی چلا سکتا ہے،جماعت اسلامی آزاد خطے کو تحریک آزاد ی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنا کر تحریک آزادی کشمیر کو بھی منزل تک پہنچائے گی اور آزاد خطے کے مسائل بھی حل کرے گی ،سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ نظام اور قیادت تبدیل کیے بغیر ہمارے مسائل حل ہو سکتے آپ لوگ اٹھیں اور اس قیادت کو بدلیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے امانتدار اور دیانتدار قیادت میدان میں اتار دی ہے آپ اس کے دست وبازو بنیں تو حالات بدلیں گے ،جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر نثار شائق نے کہا کہ گذشتہ 5سالوں میں باغ میں کوئی کام نہیں ہوا خاص کروسطی باغ میں ایک بھی تعمیراتی سکیم زمین پر موجود نہیں ہے اگر کوئی ثابت کر دے تو میں احتساب کے لیے تیار ہوں سردار قمرالزمان نے اہل باغ کا استحصال کیا اب اس کے احتساب کا وقت آچکا ہے ،جماعت اسلامی شرقی باغ کے نامز دا میدوار تنویر انور خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس خطے کی تقدیر بدلنے کے لیے میدان میں نکلی ہے ہم بدلیں تو نظام بدلے گا تو بدلے گا پورا باغ ہم باغ کو بدلنا چاہتے ہیں اور بدلنے کے لیے ہی میدان میں نکلے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر