{AF}
کشمیری عوام جماعت اسلامی پر اعتمادکریں اسلامی فلاحی کشمیر بنائیں گے ، سراج الحق {/AF}
جماعت اسلامی کی قیادت مظلوم کی داد رسی کرتے ہوئے ظالم کے گریبان میں ہاتھ ڈالے گی ،عبدالرشید ترابی باغ کشمیر اور آزادی کے مستقبل کے لیے عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دیں ، دھیر کوٹ ( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے دھیر کوٹ میں تبدیلی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد خطے کے جرات مند ،غیرت مند بھائیو تبدیلی کے لیے اٹھ کھڑے ہو جاؤ ، تبدیلی آزاد خطے کا مقدر بن چکا ہے ،دھیر کوٹ میں عوام نے جس طرح فقید المثال استقبال کیا یہ میرا استقبال نہیں یہ اسلامی انقلاب کااستقبال ہے ،یہ اسلامی کشمیر اور خوشحال کشمیر کااستقبال ہے ،میرا اور ایک امت ہونے کارشتہ ہے ، میرا کشمیریوں کے ساتھ کلمے کا رشتہ ہے ، آج ہم باغ میں سب امتی بیٹھے ہیں ، ہمیں پنجابی ، پٹھان ، بلوچی ، سندھی ، مظفر آبادی بننے کے بجائے امتی بننے کی ضرورت ہے ،اﷲ کا حکم ہے کہ اﷲ کا نظام نافذ کرو اور امتی بن کررہو۔ یہ دشمن کی سازش ہے کہ ہم فرقوں میں تقسیم در تقسیم ہوجائیں ،سراج الحق نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ گواہی سمجھ کر دیں اور یہ گواہی اس کے حق میں دیں جو امانت دار اور دیانت دار ہے ۔اگر آپ ووٹ کا درست استعمال نہیں کریں گے تو ایسی قیادت منتخب ہوگی جو قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک بنکوں میں جمع کرے گی ، مہنگائی اور کرپشن میں اضافہ کرے گی ، اگر آپ اچھی قیادت منتخب کریں گے تو وہ آپ کے حقوق کا خیال رکھے گی اور وہ کشمیر کی آزادی کے لیے کام کریگی ، میں نے کشمیر میں ہر جگہ دیکھا ہے سڑکیں خراب ہیں ، صحت کی حالت خراب ہے ، تعلیمی ادارے نہیں ہیں ، نوجوانوں کے چہروں پر مایوسی دیکھی ہے ، اسلیے میں آپ سے یہ کہتا ہوں کہ آنے والے انتخابات میں ان لوگوں کو مسترد کریں ،دیانت دار قیادت کو سامنے لائیں ، جس قیادت نے ملک کو مسائلستان بنایاہے ، نوجوان جو اپنی بہن اور ماں کے زیورات فروخت کر کے تعلیم حاصل کرتاہے مگرروزگار سے محروم رہتا ہے ،ایٹم بم سے زیادہ ایمانت دار قیادت کی ضرورت ہے ایماندار قیادت ہی ایٹم بم سے استفادہ کرسکتی ہے ، یہ کیسے ہمارے حکمران ہیں جو ہماری عزت بھی لوٹ رہے ہیں اور دولت بھی لوٹ رہے ہیں ، آپ لوگ جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تو جماعت اسلامی کے پاس ایک ایجنڈا ہے جماعت اسلامی کشمیر کو فلاحی کشمیر بنائے گی ، جس میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گاجسمیں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہو ، یکساں نظام تعلیم ہو ، کوئی بھی صحت کی سہولت سے محروم نہ ہو ، ہمیں عوام نے اقتدار دیا تو تمام بے روزگار نوجوانوں کوروزگار دیں گے ، جو خواتین ستر سال کی ہو جائیں گے ان کو بڑھاپا الاؤنس دیں گے ، میٹرک تک تعلیم مفت فراہم کریں گے تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے ، میں کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر اﷲ نے ہمیں اختیار دیا تو میں ایک اسلام آباد سے مظفر آباد موٹر وے بنائیں گے اسی طرح باقی سڑکیں بھی ٹھیک کریں گے ، کشمیر کو پاکستان کے برابر ترقی دیں گے ،پاکستان بڑے بڑوں پر کرپشن کے دھبے لگ گئے ہیں ، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعظم پاکستان اخلاقی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں ، تاکہ ثابت ہو سکے کہ وزیر اعظم کا خاندان کا پانامہ کیس میں ملوث ہے یا نہیں۔ اس بار مرضی کا فیصلہ کسی کو نہیں ملے گا برطانیہ میں ایک صحافی نے کتاب لکھی ہے کہ پاکستان کے سابق حکمران کے ایک ارب کے اثاثے وہاں موجود ہیں، میں پوچھتاہوں کہ یہ دولت انہوں نے کہاں سے کمائی ہے ، یہ غریب کی کمائی ہے جو وہ لے گئے ، جماعت اسلامی نے پاکستان میں کرپشن فری مہم شروع کی ہے اس میں کامیابی حاصل کریں گے ، نیب کے سابق ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ بارہ ارب روپے کی روزانہ کرپشن ہوتی ہے ، کرپشن کی وجہ سے واپڈا ، پی آئی اے اور دیگر ادارے زیر بار ہیں ،کرپشن کی وجہ سے ہماراہر بچہ مقروض ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر بھی کرپشن سے پاک ہو اور خلافت کا نظام قائم ہو ، ہمارے لیے عزت کا راستہ ،ترقی کاراستہ ، یہی ہے کہ اسلام کانظام نافذ ہو ، 24اپریل کو میں نئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ، ہم یہ کہتے ہیں کہ پوری جماعتیں ایک قانون بنائیں تا کہ کرپشن کے خلاف اسی طرح قانون بنے جسطرح دہشت گردی کے خلاف قانون بناتھا۔ازاد کشمیر میں بھی کرپشن ہے ، محکموں میں کرپشن ہے ، قوم ٹیکس دیتی ہے ، بڑے بڑے ٹیکس دیتی ہے تو کوئی زکوٰۃ کا چیئرمین بنتا ہے تو دوسرے دن اسکابنگلہ سب سے بڑا ہوتا ہے کرپشن کے خلاف عظیم الشان جہاد کی ضرورت ہے ، میجر لطیف خلیق سب سے زیادہ دیانت دار ہے میں کہتا ہوں کہ انکو ووٹ دے کر کامیاب کریں ۔میں نے کھربوں روپے کابجٹ پیش کیا اور پاس کیا اور ہمارے کسی ایک وزیر پرکرپشن کا الزام نہیں ہے ، لوگ اعتراف کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے لوگ ایمانت دار اور دیانت دار ہیں ، باغ اورکشمیر کے مستقبل کے لیے اور کشمیر کی ٓزادی کے لیے اگر میں ٓپ سے اپیل کروں گاکہ میجر لطیف کو مجھے دے دیں اور اس کوووٹ دیں ۔ عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ آزاد خطے میں انقلاب اور تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے اس انقلاب کاآغاز دھیر کوٹ سے ہوچکاہے ، یہاں کے باسیوں نے نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کے لیے اس پار جا کر قربانیاں پیش کی ہیں ، حقیقی تبدیلی اگر کوئی لاسکتی ہے تو وہ صرف جماعت اسلامی ہے باقیوں کے محض نعرے اور دعوے ہیں،تبدیلی کے نام پر پارٹیاں اور چہرے بدلنے والے تبدیلی نہیں لاسکتے ، بار بار کے تجربات نے ثابت کیا کہ آزمودہ قیادتیں تبدیلی نہیں لاسکتیں تبدیلی صرف وہی لا سکتے ہیں جومظلوم کی دادرسی کرتے ہوئے ظالم کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے ، غربی باغ میں پچاس سال سے زیادہ حکومت کی گئی مگر مسائل جوں کے توں ہیں ، آپ ہمیں پانچ سال دے دیں ہم یہاں کے مسائل حل کر دیں گے ، اگر مسائل حل نہ کرسکیں تو یہاں سے ہجر ت کر جائیں گے ۔عوام مخلص اور ایمانتدار قیادت کاانتخاب کریں اسی کے نتیجے میں آپ کے مسائل حل ہوں گے اورکشمیر بھی آزاد ہوگا ، عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اب اسلامی انقلاب اور تبدیلی کو کوئی نہیں سکتا۔اہل کشمیر کے ساتھ سراج الحق صاحب کی کمٹمنٹ ہے ، تمام تر مصروفیات سے وقت نکال کر باغ آمد ہمارے لیے باعث افتخار اور حوصلے کا باعث ہے ، سیز فائر لائن کے اس پار سید علی گیلانی کی قیادت میں چلنے والی تحریک جوہرروز جو پرچم بلند کر کے اظہار یکجہتی کررہی ہے ،ان کی اہل کشمیر اور اہل پاکستان سے توقعات ہیں ،آپ کی کشمیر آمد سے ہمارے حوصلے بھی بلند ہوتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اہل پاکستان اور جماعت اسلامی پاکستان ہے ۔میجر لطیف خلیق نے کہا ہے کہ غربی باغ میں ظلم نا انصافی ، اقرباء پروری اور مورثیت کا راج تھا،حق کاساتھ دینا موت کو دعوت دینے کے مترادف تھا مگر جماعت اسلامی نے اس علاقے کو بدل کر رکھ دیا ہے ، تبدیلی آ نہیں گئی آ چکی ہے ، یہاں جماعت اسلامی کے ساتھ وابستہ رہے سب لوگوں نے ذاتی ایجنڈے کے بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دی۔کرپٹ لوگ کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے ، میجر لطیف خلیق نے کہا کہ غربی باغ اس بار تاریخ رقم کرے گا اور یہاں کی سیٹ جیت کر سراج الحق اور عبدالرشید ترابی کو تحفے میں دیں گے ، کامیاب ہو کر یہاں کے عوام کی تقدیر بدلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم زندہ ہیں لوگوں کے حقوق کی ترجمانی کرتے رہیں گے ،تبدیلی کنونشن سے نثار احمد شائق ، تاج عباسی ،خرم فاروق ، میر محمد ، راجہ خالد محمود ، میجر عبدالحی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔تبدیلی کنونشن میں غربی باغ سے سینکڑوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔