محرومیوں سے نکلنے کے لیے عوام انتخابات کے موقع پر اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں،سردار اعجاز افضل خان

{AF}ijaz-afzalمحرومیوں سے نکلنے کے لیے عوام انتخابات کے موقع پر اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں،سردار اعجاز افضل خان {/AF}

راولاکوٹ( پ ر) سابق امیر جماعت اسلامی و امیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ3پونچھ سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی انقلاب اور تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے بد قسمتی سے مال و دولت کے ذریعے اقتدار تک پہنچنے والوں نے خطے کے عوام کے حقوق کو پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ان محرومیوں سے نکلنے کے لیے عوام انتخابات کے موقع پر اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں تا کہ قوم جن گھمبیر مسائل کا شکار ہو چکی ہے اس سے نکلا جا سکے ان گھمبیر مسائل کی وجہ ہمارے حکمران ہیں جماعت اسلامی استحصالی سیاست کے خلاف جدوجہد کا نام ہے جماعت اسلامی کا دامن کرپشن لوٹ گھسوٹ سے پاک ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے درپڑھ دھمنی میں عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ قوم اس وقت دوراہے پر کھڑی ہے اور آمدہ انتخابات میں ووٹ کا اجتماعی استعمال درست نہ ہوا تو اس کا خمیازہ قوم کو مزید بھگتنا پڑھے گا ،انہوں نے کہا کہ اگر قوم یہ طے کر لے کہ اس نے اپنی حالت کو بدلنا ہے تو پھر مروجہ بہروپیے ان کی راہ کھوٹی نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزادانہ،خودمختارانہ اور عوام دوست پالیسیوں کے مطابق اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے ،اسلام آباد کے ذریعے اقتدار میں آنے کے خواب نہیں دیکھتی بلکہ قوم کو با ور کر وانا چا رہی ہے کہ وہ شعوری بیداری کے ذریعے اپنے فیصلے خود کریں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا خدمت کے میدان میں شاندار ریکارڈ موجود ہے وہ اپنے اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ میدان میں اتری ہے اس موقع پر سردار امجد یعقوب نے خطاب کیا اس موقع پر مولانا اشرف خان،محمد بشیر،طاہر فاروق،محمد قدیر اعوان،سردار امجد اخلاق،محمد کبیر خان،عبدالقدوس خان نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر