{AF}
عوام آمدہ انتخابات میں لوٹ مار اور عوامی حقوق کا استحصال کرنے والی پارٹیوں کا احتساب کریں،شیخ عقیل الرحمان{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیدوار قانون سازاسمبلی مظفرآباد شہر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام آمدہ انتخابات میں لوٹ مار اور عوامی حقوق کا استحصال کرنے والی پارٹیوں کا احتساب کریں،جماعت اسلامی ہی آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے عوام اس کا بھرپور ساتھ دے،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہو چکا ہے حالیہ بارشوں سے متاثرین شدید مشکلا ت کا شکار ہیں نیلم کی 2لاکھ کی آبادی عملاً محصور ہو چکی ہے مظفرآباد کے گرد ونواح میں سڑکیں جزوی طور پر آج بھی بند ہیں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عوام آمدہ انتخابات میں باکردار اور اچھے لوگوں کو منتخب کریں تا کہ تبدیلی آسکے۔