{AF}
عوام نے اسمبلی تک پہنچایا تو خطے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے حقوق کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے۔سردار اعجاز افضل خان{/AF}
راولاکوٹ ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ 3پونچھ سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ عوام نے اسمبلی تک پہنچایا تو خطے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے حقوق کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ قومی وسائل کو عوام کی امانت سمجھ کر انہیں دیانت داری سے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔ اپنے عملی کردار سے یہ ثابت کریں گے کہ سیاست ذاتی تجوریاں بھرنے کا نام نہیں بلکہ عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی عظیم خدمت ہے۔ سیاست کے ذریعے اگر مال بٹورنا مقصد اول قرار پائے تو لوگوں کی تقدیر نہیں بدلی جا سکتی آزاد کشمیر میں اگر حکومتیں اپنی ذمہ داریاں راست انداز میں ادا کرتیں تو قوم یوں مسائل کے گرداب میں نہ پھنسی رہتی۔ حلقے کے عوام نے اگر اعتماد کرتے ہوئے مجھے اسمبلی تک پہنچایا تو ان کی امیدوں پر پورا اتروں گا جماعت اسلامی اس قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے ایک ویژن رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیلی ڈاب ، چھوٹا گلہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیر ضلع سردار زاہد رفیق ایڈووکیٹ ، حاجی محمد حنیف ، داؤد عزیز ، محمد حبیب خان ، محمد نسیم خان ، سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ اب چہرے نہیں اس نظام کو بدلنا ہے اور اس کہ جگہ عدل و انصاف کے نظام کو قائم کرنا ہے سفارشی، رشوتی ، عدل و انصاف کے قاتل ، میرٹ کی پامالی کرنے والے اقرباء پروری کے حامل تمام کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت لوگوں کے ہاتھوں میں آ چکا ہے۔آزاد خطہ گونا گوں محرومیوں کا شکار ہے بیس کیمپ اب اقتدار کا ریس کیمپ بن چکا ہے جنہیں تحریک آزادی کشمیر میں حقیقی کردار ادا کرنا تھا وہ مال و متاع دیگر مقاصد کے لیے ان کی ترجیحات تبدیل ہو چکی ہیں ، اسلام آباد میں براجمان حکومت کی خوشنودی اول و آخر بنا لیا ہے۔ ان حالات میں لوگوں کی تقدیر کیا بدلے گی انہوں نے کہا کہ مفادات کی خاطر کبھی ایک جماعت اور کبھی دوسری جماعت میں شامل ہو کر بے وقوف بنانے والوں کے گرد عوام نے حاشیہ تنگ کرنا ہے ۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں میں محمد لطیف ، محمد حبیب افسر ، عمران اشرف، شیراز خان ، اخلاق خان ، عبدالرزاق ، وسیم خان ، احسان اشرف، کاشف اشرف ، فرحان عادل ، ابرار اشفاق ، عنصر احمد ، ارشد شبیر ، کامران سلیم ، اسد اشرف، آفتاب خان ، آفتاب احمد ، جبران احمد ، ذیشان شریف ، افراز یاسین ، توصیف قیوم اور دیگر شامل ہیں۔سردار اعجاز افضل نے جماعت میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔