{AF}
جماعت اسلامی ظلم اور ناانصافی کے نظام کے خلاف مسلسل جدوجہد اور مزاحمت کررہی ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ ،بیرپانی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے جماعت اسلامی ظلم اور ناانصافی کے نظام کے خلاف مسلسل جدوجہد اور مزاحمت کررہی ہے ،پاکستان اور آزاد کشمیرمیں عوام نے سب کو قتدار اور اختیار دے کر آزمالیا ہے اور ان کی کرپشن کی داستانیں دنیا کے اخبارات کی زنیت بن رہی ہے ،اس کرپشن کے کلچر کے خلاف بڑے انقلاب اور تبدیلی کی ضرورت ہے جماعت اسلامی بہترین لائحہ عمل اور تبدیلی کا ایجنڈا رکھتی ہے عوام ہمار اساتھ دیں،13اپریل کو اہل باغ اپنے قائد سراج الحق کا شاندار استقبال کریں،عوامی مسائل کے حل اور کشمیرکی آزادی کو تقویت دینے کا تقاضاہے کہ جماعت اسلامی موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران شمالی باغ کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ 13اپریل کو دھیرکوٹ اور باغ میں شاندار کنویشنز کیے جائیں گے،عوام اس میں جوق درجوق شریک ہوہمار ا پیغام اور سراج الحق کا پیغام اور آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان ہوگا عوام اس میں شریک ہوں،جماعت اسلامی جہوری انداز اسے رائے عامہ منظم کرکے آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی کا لائحہ عمل رکھتی ہے،جماعت اسلامی کی خدمات کو پوری قوم اعتراف کرتی ہے عوام اس اعتراف کو ووٹ دے کر حقیقت میں بدلیں تاکہ یہاں سے ظلم کے نظام کو ختم کرکے عدل کے نظام کوقائم کیا جائے،انھوں نے کہاکہ عوام علاقوں اور برادریوں کی بنیادپر اپنے ضمیر اورایمان کو سودا نہ کریں بلکہ اچھے لوگوں کا ساتھ دیں تاکہ ہمارے مسائل حل ہوں،جماعت اسلامی نے پورے آزاد کشمیر اورمہاجرین کی سیٹوں پر باصلاحیت اور صاحب کردار ٹیم میدان میں اتاردی ہے عوام ساتھ دیں جماعت اسلامی کے پاس نوجوانوں کے روزگار اور لوگوں کو گھر کی دھیلز پر عدل فراہم کرنے کا لائحہ عمل رکھتی ہے،جماعت اسلامی کے علاوہ کسی کے پاس نہ لائحہ عمل ہے اور نہ ہی عوامی مسائل کے حل کا ایجنڈا ہے،ان کا ایجنڈا صرف مال بنانا ہے عوام کو مسائل کی دلدل میں ڈالنا ہے،عوام اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں کہ ان کے ووٹ کا حقدار کون ہے،تو ان کے مسائل حل ہوجائیں گے۔باریاں لگانے والوں کا کام ختم ہوچکاہے۔