{AF}
نفرتوں اور تعصبات کے کلچر میں غریب آدمی کا جینا مشکل کر دیا،عبدالرشید ترابی {/AF}
ہاڑی گہل،کفل گڑھ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نفرتوں اور تعصبات کے کلچر میں غریب آدمی کا جینا مشکل کر دیا مظلوم کی دادرسی نہیں،اقرباپروری اور تعصبات نے معاشرے کو تباہ کر دیا، 13اپریل کوجماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹرسراج الحق10بجے دھیرکوٹ اور 2بجے دن باغ ہائی سکول گراؤنڈ میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے،جماعت اسلامی پاکستان اور اس کی قیادت نے ہر مرحلے پر کشمیریوں کی بھرپور پشتیبانی کی تحریک آزادی کشمیر،زلزلہ ہو یا سیلاب ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہی ہے ،روایتی پارٹیاں اور قیادتیں مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے،پارٹیاں خاندانوں اور مافیاز کے کلب ہیں جن پارٹیوں کے اندر جمہوریت نہیں وہ عام آدمی کے مسائل کو کیسے حل کر سکتی ہیں،ان کا ذاتی ایجنڈا اپنی تجوریاں بھرنا ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے کفل گڑھ،ہاڑی گہل میں کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے عبدالرشید ترابی کی حمایت کا یقین دلایا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ روایتی پارٹیاں اور شخصیات بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں اور ان کا ایجنڈا اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کرنا ہے اس لیے آزمودہ قیادت اور موقع ملنے کے باوجود مسائل میں اضافہ کرنے والے نظام اوراس کی مجاوروں کومسترد کریں یہ ایک نظریاتی خطہ ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا جس کے لیے ہمارے آباواجداد نے قربانیاں دیں یہاں اسلام کا عادلانہ ،منصفانہ اور فلاحی معاشرہ قائم ہو سکے اس حقیقی مشن کی علمبردار صرف جماعت اسلامی ہے جس کی تحریک آزادی کشمیرمیں گراں خدمات ہیں مہاجرین کی آباد کاری ،آزاد خطے میں صحت ،تعلیم اور خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی کی شاندار خدمات ہیں ،انہوں نے کہا کہ نفرتوں اور تعصبات کے کلچر میں غریب آدمی کا جینا دوبھر ہوچکا ہے مظلوم کی داد رسی نہیں نوکریاں بڑی برادری اور پیسے دے کر ملتی ہیں میرٹ کا قتل عام ہے ظلم کے اس نظام کے ہوتے ہوئے ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے اور نہ کشمیر کی آزادی کے لیے کوئی پیش قدمی ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اپنے اندر اعتماد پیدا کریں ظلم کے اس نظام کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔