{AF}
ضلع باغ جماعت اسلامی کا مضبوط بیس ہے ، اور غربی باغ میں میجر لطیف خلیق اپنی ٹیم کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے مسلسل متحرک ہیں عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ ( پ ر )امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم سینیٹر سراج الحق 13اپریل دس بجے دھیر کوٹ اور 2بجے باغ میں عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ زندہ دلان باغ تمام تعصبات سے بالا تر ہو کر کشمیریوں کے پشتیبان سراج الحق کا پرجوش استقبال کریں ۔سراج الحق نے ہر سطح پر کشمیریوں کے حقوق اور تحریک آزادی کشمیر کو ترجیح دی جس پر کشمیری عوام میں ان کو زبردست پذیرائی حاصل ہے ۔آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات کے لیے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نے 37حلقوں میں اپنے با صلاحیت پڑھے لکھے ، با کردار ، وکلاء ، ڈاکٹرز، انجینئر ،علماء اور اعلیٰ تعلیم یافتہ قیادت کو میدان میں اتاراہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ضلع باغ جماعت اسلامی کا مضبوط بیس ہے ، اور غربی باغ میں میجر لطیف خلیق اپنی ٹیم کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے مسلسل متحرک ہیں ۔اسی طرح باغ کے مسائل امیر ضلع نثار احمد شائق اور غربی ، شرقی باغ کی ساری ٹیم نے بھر پور اپوزیشن کا کردار اد اکیاہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر جماعت کے امیدواران کو منتخب کیاجائے حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد قومی مطالبہ ہے ،آزاد کشمیر حکومت اور کشمیر کونسل کی طرف سے صوابدیدی فنڈز کی تقسیم کا سلسلہ رکنا چاہیے اور چیف الیکشن کمشنرکو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔ ان شاء اﷲ جماعت اسلامی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء تلخی کا ماحول پیدا نہ کریں ،وہ وفاق کی علامت ہیں ایک پارٹی یا امیدوار کے لیے وفاق کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا مرکز ہے سیاسی پارٹی بازی کی وجہ سے وفاقی وزراء اگر مہم چلائیں گے تو وفاق متنازعہ بنے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مسلم لیگ کے تنظیمی عہدیدارن اگر انتخابات میں مہم چلائیں گے تو کوئی اعتراض نہیں ، وزراء کی نظر میں ساری پارٹیاں برابر ہونی چاہیں۔ اسلام آباد کے حکمران آزاد کشمیر میں اپنی من پسند پارٹیوں کو اقتدار میں لانے کے لیے جو ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اس سے آزاد کشمیر کے عوام کی خود اعتمادی ختم ہو گئی ہے اس کلچر کو ختم ہونا چاہیے ۔ عوام اور با شعور طبقے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ووٹر کی صحیح رہنمائی کریں اور کارکردگی اور صلاحیت کی بنیاد پر لوگوں کا انتخاب کریں ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ابھی کسی سے اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم مستقبل میں مشترکہ ایجنڈے پر سیاسی مفاہمت کی گنجائش موجود ہے ۔ سراج الحق کا یہ دورہ رابط عوام مہم کی تقویت ، خطے میں نظام کی تبدیلی اور تحریک آزادی کشمیر پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے کشمیریوں نے لاکھوں شہداء پیش کیے ہیں ، بیس کیمپ کی جماعت بھی مہاجرین کے مسائل کا حل کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے ، بیس کیمپ کا مطلوبہ کردار ادا نہیں ہو سکا ۔ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں لبریشن سیل کو لوٹ سیل بنا لیا ہے ، مشیروں کو نوازا جا رہا ہے ، یہ کیسا آزادی کا بیس کیمپ ہے جس کے بجٹ میں تحریک آزادی کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں ہے ۔آزاد کشمیر میں عدل و انصاف ناپید میرٹ کی بالا دستی دور کی بات مظلوم کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے ، جس معاشرے کے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے وہ معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے۔ تعلیم کو سیاسی اکھاڑہ بنا کر تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ، ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز نہیں ، زکوٰۃ اور بیت المال سیاسی رشوت کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، ان حالات میں اﷲ کی نصرت کیسے آئے گی ، جماعت اسلامی اسلام کا عادلانہ نظام کے نفاذ اورکشمیر میں سماجی خدمت ، تحریک آزادی کشمیر میں کردار کی بنیاد پر انتخابات میں اتری ہے۔ سراج الحق امت مسلمہ کی طرف سے یکجہتی کا پیغام لا رہے ہیں ، وہ ایک سال میں بارہا مرتبہ آزاد کشمیر تشریف لائے ، یہ پاکستان جماعت کی کشمیر کے ساتھ کمٹمنٹ ہے ۔