{AF}
حقیقی تبدیلی ہم لائیں گے ، عوام کی خدمت کریں گے اور کشمیرکی آزادی کی منزل کو پائیں گے، عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیرعبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ عوام گزشتہ 68سالوں سے برسراقتداررہنے والی جماعتوں جنھوں نے عوامی وسائل لوٹنے ،کرپشن اور لوٹ مار پر فرد جرم عائدکریں اورآمدہ انتخابات میں ان کا احتساب کریں، جماعت اسلامی کی عوامی خدمات اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد او ردیگر جماعتوں کی کارکردگی کا عوام غیر جانبداری سے موازنہ کریں ،تعلیم ،صحت کے میدان میں اور مصیبت زدہ عوام کی خدمت کے میدان میں جو جماعت اسلامی نے کیا اور کوئی جماعت اس کا تصور بھی نہیں کرسکتی،اہل باغ سینیٹر سراج الحق کا 13اپریل کو صبح 10بجے دھیرکوٹ اور دن 12بجے وسطی باغ کے کنونیشنز میں آمد پر شاندار استقبال کریں،ان خیالات کااظہار انھوں نے کہاکہ حلقہ وسطی باغ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ رابطہ مہم کو تیز کریں،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا شایان شان استقبال کریں، غربی باغ میں تبدیلی کنونشن اور وسطی باغ میں ورکرکنونشن کی بھرپور تیاری کریں،موثر افراد کو جماعت میں شامل کریں،ایک فردا ورایک ایک گھر تک جائیں جماعت اسلامی ہی حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر آئی ہے اور عوام کے مسائل اگر کوئی جماعت حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے جس کے پاس ہر سطح پر دیانتدا رقیادت ہے موجود ہے اور جماعت اسلامی نے تربیت کرکے تیار کی ہے،جب ہمارے پاس وسطی باغ کا مینڈیٹ تھا تو مسائل کو حل کرنے کی نئی طرح دی ہے اور تاریخ شاہد ہے کہ 350سکیموں میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہوئی اس کا لوکل گورنمنٹ گواہ ہے اور اس حلقے کو مثالی حلقہ قراردیا،اسی طرح غربت مگاؤ مہم میں آزاد کشمیرکے باقی حلقوں میں کام کیاہے،جماعت اسلامی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے خدمت کررہی ہے اور عوام قومی وسائل ہمارے حوالے کریں گے تو ان کے مسائل ان کے گھروں کی دھیلز پر حل کریں گے،جو افراد جماعت میں شامل ہورہے ہیں ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن پورے آزاد کشمیر میں اپنے اپنے امیدواروں کی مہم بھرپورطریقے سے چلائیں،حقیقی تبدیلی ہم لائیں گے اور عوام کی خدمت بھی کریں گے اور کشمیرکی آزادی کی منزل کو پائیں گے،انھوں نے کہاکہ اس نظا م اور قیاد ت کے ہوت ہوئے نہ کشمیرکے مسئلے پر کوئی پیش رفت ہوسکتی ہے اور نہ ہی عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں اس کو بدلنا وقت اور حالات کا تقاضاہے۔