جماعت اسلامی آزاد خطے کو کرپشن سے پاک زون بنائے گی،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemجماعت اسلامی آزاد خطے کو کرپشن سے پاک زون بنائے گی،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو کرپشن سے پاک زون بنائے گی،68سالوں سے عوامی حقوق غصب کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لے گی ،جماعت اسلامی ضلع سدہنوتی کو اﷲ کی نصرت اور عوامی حمایت کے ساتھ کرپشن سے پاک کرے گی ،ضلع سدہنوتی کے تمام سرکاری محکموں کو عوام کی خدمت پر لگائیں گے ،سدہنوتی کی تعمیر کے لیے تمام چھوٹے اور بڑے منصوبے عوام کی مدد سے حاصل کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹاہلیاں کے تمام پولنگ اسٹیشنز سے آئے ہوئے عوامی نمائندوں کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرک ہسپتال تعمیر کریں گے کالج اور سکولز بنائیں گے کوٹلی پلندری روڈ جو عوامی طاقت سے حاصل کی تھی اس کا بقیہ حصہ بھی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ سدہنوتی کے عوام بیدار ہو چکے ہیں وہ اب کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے جماعت اسلامی دعوے نہیں عملی کام پر یقین رکھتی ہے اور اپنے عمل سے ا س ضلع کو ماڈل ضلع بنائیں گے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 68سالوں سے جتنا بجٹ یہاں کے لیے آیا اگر وہ یہاں بچھایا جاتا تو نوٹوں کی تہہ بن جاتی مگر کرپشن کرنے والوں نے قومی خزانے کو عوام پر لگانے کے بجائے اپنی تجوریاں بھریں باری باری لوٹ مار کرنے والوں کا اب یوم حساب آچکا ہے جماعت اسلامی پوری قوت سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں ہم پورے آزاد خطے کو حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر