نوجوان علماء کرام اور طلبہ نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنوجوان علماء کرام اور طلبہ نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں، عبدالرشید ترابی{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نظام مصطفی کا نفاذ ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے ،نوجوان علماء کرام اور طلبہ نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں،فرقوں اور مسلکوں کی بنیاد پر امت کو تقسیم کرنا عالمی استعمار کا ہدف ہے اس کو توڑ اور امت کی وحدت کے لیے جمعیت طلبہ عربیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانامحمدالطاف اور منتظم کشمیر مصطفی انقلابی نے ملاقات کی اس موقع پر کیا ،جمعیت طلبہ عربیہ کے قائدین نے امیر جماعت کو اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ شخصیات اور مسلکوں کو چھوڑ کر امت کو قرآن وسنت کی بنیاد پر جمع کرنا چاہیے اور اسی پر جمع ہو سکتی ہے اس عظیم مقصد کے لیے نوجوان طلبہ علماء کرام اس عالمی ایجنڈے سے امت کو آگاہ بھی کریں اور اس کے لیے بھرپور آگاہی مہم بھی چلائیں بیس کیمپ کے اندر اسلامی تحریک نظام مصطفی کے قیام کے لیے مصروف جہد ہے اور اس کو آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کی بھی جدوجہد کررہی ہے اس کے لیے بھی نوجوان علماء کرام ہر اول دستے کا کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات آزاد خطے کی تاریخ میں اہمیت کے حامل ہیں کرپٹ اور فرسودہ نظام کو کیفرکردار تک پہنچانے کا موقع ہے طلبہ اور نوجوان علماء اس میں بھرپور کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اس کے دینی ادارے آزاد خطے میں ایسے علماء تیار کررہی ہے جو جدید اور قدیم علوم پر دسترس بھی رکھتے ہوں اور جدید چیلنجز سے نبرد آزماہو نے کے لیے عزم وہمت بھی رکھتے ہوں انہوں نے کہا کہ آزاد خطے میں ایسے علماء جو جدید مسائل سے آگاہ ہوں اور امت کو جوڑنے کا ذریعہ ہوں جماعت اسلامی ان کو تیار کررہی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ نوجوان علماء کی تیاری میں اور امت کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ہم اس کی تحسین کرتے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر