{AF}
عبدالرشید ترابی سے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کونینئر مولانا سلطان رئیس ڈپٹی کنوینئر فدا حسین کی اہم ملاقات{/AF}
راولپنڈی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر عبدالرشید ترابی سے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کونینئر مولانا سلطان رئیس ڈپٹی کنوینئر فدا حسین نے ملاقات کی اس موقع پر جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بھی موجودتھے۔اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کنوینئر مولانا سلطان رئیس نے اپنے مطالبات اور اپنی جدوجہد کے حوالے سے امیر جماعت کو بریف کیا ۔ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان عبدالرشید ترابی نے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی خدمات کی تحسین کی بالخصوص امن کی بحالی کے حوالے سے امن کمیٹی کی خدمات قابل تحسین ہیں جس کی وجہ سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی کے کنوینئر نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تو امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو تیسرا فریق تسلیم کرے۔ گلگت بلتستان میں میں وفاق کے عائد کردہ تمام ٹیکسز کو ختم کیا جائے ، گلگت بلتستان کے عوامی حق ملکیت کو تسلیم کرتے ہوئے ناتوڑ رول کا خاتمہ کیا جائے اور مالکانہ حقوق دیے جائیں۔ لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور نئے پاور پروجیکٹس ینزل ، چھلمش داس ، سکار کوئی شروع کیے جائیں ۔گلگت بلتستان میں ملازمتوں پر میرٹ کے مطابق شفاف طریقے سے بھرتیاں کی جائیں ۔ اشیائے خوردو نوش اور پی آئی اے کے کرایوں میں حاصل سبسڈی جو ان محکموں نے یکطرفہ طور پر ختم کیا ہے اسے فوری طور پر بحال کیا جائے۔ دیامر ڈیم کی رائلٹی گلگت بلتستان کے عوام کو دی جائے۔ گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے۔