عاشقان رسول ؐ اسمبلی میں ایسے محبان رسول ؐ بھیجیں تا کہ عوام کو اسمبلی کے گھیراؤ کی نوبت ہی نہ آئے ، سردار اعجاز افضل خان

{AF}ijaz-afzalعاشقان رسول ؐ اسمبلی میں ایسے محبان رسول ؐ بھیجیں تا کہ عوام کو اسمبلی کے گھیراؤ کی نوبت ہی نہ آئے ، سردار اعجاز افضل خان {/AF}

راولاکوٹ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے سابق امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ 3راولاکوٹ سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ عاشقان رسول ؐ اسمبلی میں ایسے محبان رسول ؐ بھیجیں تا کہ عوام کو اسمبلی کے گھیراؤ کی نوبت ہی نہ آئے ، جب پارلیمنٹ میں ایسے لوگ موجود ہوں گے جن کا عاشق رسول ؐ کمزور ہوگا ان کے سامنے احتجاج بے معنی ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران متیال میرا میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلامی اقدار کی بازیابی اور نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے کوشش کر رہی ہے اس خطے میں نظام مصطفی نافذ ہو پھر لوگوں کو احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اﷲ علیہ و سلم سے عشق کا تقاضا یہ ہے کہ نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنے والوں کوکامیاب کر کے اسمبلی میں بھیجا جائے تاکہ وہ اسمبلی میں جا کر نظام مصطفی عملاً نافذ کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کو لے کر نکلی ہے اور جب تک اﷲ کا دین اﷲ کی دھرتی پر غالب اور نافذ نہیں ہوگا اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔ ہمارے مسائل کی جڑ اﷲ کے دین سے دوری ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر