{AF}
کرپٹ ،لینڈ اور کمیشن مافیاز کو اسمبلی میں نہیں جیلوں میں پہنچائیں گے، عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ ،بیرپانی،چھتر( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وامیدوار قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کرپٹ ،لینڈ اور کمیشن مافیاز کو اسمبلی میں نہیں جیلوں میں پہنچائیں گے،نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تومسائل کی جڑ کرپٹ اور فرسودا نظام کی پرورش کرنے والے مجاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ان مفادپرست جماعتوں اور ٹولے کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلی میں ہیں تو مسائل کیسے حل ہوں گے،برداریوں کانام استعمال کرکے ووٹ حاصل کرنے والے اپنے گھراور تجو ریاں بھررہے ہیں مظلوم سے ان کو کوئی سرکار نہیں،جماعت اسلامی کے سوا کسی کے پاس تبدیلی اور فلاح کا ایجنڈا نہیں ہے،ان خیالا ت کا اظہارانھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران ریڑبن ،بیرپانی ڈھنڈ چھتر نمبر 1میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وسطی حلقے سمیت پورا آزاد خطہ مسائلستان بنا ہوا ہے،جماعت اسلامی بھمبر سے کیل تک اور کراچی سے خیبرتک عوامی حقوق کے حصول کے لیے اورعادلانہ منصفانہ ، اﷲ کے دیے ہوئے نظام کے قیام کے لیے میدان میں اتری ہوئی ہے،ہماری خدما ت ہمارا کردار آپ کے سامنے ہیں عوام کے احساسات اور جذبات کی ہر سطح پر ترجمانی کی ان کی نمائندگی کا حق اداکرنی کوشش کی ان کے حقوق میرٹ کی پالادستی اور حق دار کے حصول کے لیے عوامی سطح پر عدالتی سطح پر جنگ لڑی اور لڑ رہے ہیں،تحریک آزادی کے لیے جو خدمات ہماری ہیں وہ کسی اور کی نہیں ہیں،بدمعاشی کے سیاسی کلچر کے خلاف جہاد کیا رواداری کی سیاست کو رواج دیا،جماعت اسلامی نے پورے آزاد کشمیرمیں برداریوں کے نام صف بندوں کو توڑا اور لوگوں کو آپس میں جوڑا نفرتوں کے خلاف جہاد کیا،بھائی چارے اور محبت کے پیغام کو عام کیا،مفاد پرست ٹولے نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے معاشرے کی وحدت کو پارہ پارہ کیا،جماعت اسلامی ان ظالموں کے شکنجے سے عوام کی گردنوں کو آزاد کروانے کے لیے میدان میں اتری ہے،عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ان کو بدل دیں تاکہ ہمارے مسائل حل ہوں۔ان کی برادریاں ن کے گھر اور ذات ہیں اس سے آگے کچھ نہیں ہے،عوام دھوکے میں نہ آئیں،جماعت اسلامی تبدیلی کے انقلابی منشور کے ساتھ میدان میں آئی ہے۔کرپشن سے پاک کشمیرتعمیرکریں گے،باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے اس کو اور مضبوط کریں وسطی باغ کو ماڈل بنائیں گے،انھوں نے کہاکہ میں تمام قبائل کااور خاص کر نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا اہوں کہ انھوں نے متفقہ طور پر میری حمایت کا اعلان کیا۔