حلقہ وسطی باغ کے تمام قبائل نے طویل مشاورت کے بعد عبدالرشید ترابی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

{AF}abdul rasheed turabiحلقہ وسطی باغ کے تمام قبائل نے طویل مشاورت کے بعد عبدالرشید ترابی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا {/AF}

حلقہ وسطی باغ کے تمام قبائل نے طویل مشاورت کے بعد عبدالرشید ترابی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا باغ میں کرپشن ظلم اور ناانصاف کے خلاف جہاد صرف عبدالرشید ترابی اور اس کی جماعت نے کیا،جماعت اسلامی تمام قبائل کا گلہ دستہ ہے اس کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں،وسطی باغ کے تمام پولنگ اسٹیشن سے آئے ہوئے نمائندوں نے جرگے کے بعد اعلان کیا اور بھرپور مہم کے لیے نکل گئے باغ پ ر)جماعت اسلامی کے امیر وامیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ وسطی باغ عبدالرشید ترابی نے وسطی باغ کے تمام قبائل کا ایک اہم جرگہ النور ہوٹل میں بلوایا جرگہ صبح 10بجے شروع ہوا اور شام مغرب کے قریب ہوا جرگہ میں تمام قبائل کے نمایاں قائدین شریک تھے، وسطی باغ کے تمام پولنگ اسٹیشن سے نمائندے موجود تھے،طویل جرگے کے بعد تمام قائدین نے مشترکہ طور پرفیصلہ کیاکہ باغ میں ظلم ناانصاف کرپشن اورقبضہ مافیہ کے خلا ف عبدالرشید ترابی اور ان کی جماعت نے پہلے بھی جہاد کیا اور آئندہ بھی عوام کو اس ظلم سے نجات دلاسکتے ہیں۔ جرگے کی صدارت پرنیسپل ریٹائرڈ سردار پروفیسر الحق نے کی ،جرگے سے پروفیسر ریٹائرڈعبد الحق مراد چودھری،کیپٹن ( ر)میر افضل،کیپٹن ( ر) راجہ منظور،میجر آزاد ،میجر شبیر،خورشید چغتائی،سردار حاجی افراہیم ،سردار اظہر سخاوت،منظور چغتائی،انجینئر سہیل حسن،راجہ عارف ،سردار تنویر،حاجی غلام حسین منہاس،صوبیدار ریاض،راجہ عبدازاق،راجہ حمزہ،نمبردارریاض،مرتضیٰ مغل،صوبیدار آزاد،راجہ لطیف،سردارفرید ،آصف نقی،سردار شمریزراجہ ایوب،عثمان انور،آزاد طارق،ساجد شفیق،لیاقت انور،خالد کھوگھر،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا جرگے سے اختتامی خطا ب تے ہوئے امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جو حشر پاکستان میں بڑے زرداری کا ہوا ہے وہی حشر یہاں چھوٹے زرداریوں کا ہوگا،مسلم لیگ ن کی ہر حلقے میں جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے،کرنل نسیم ہر ماہ چڑتے چاند کے ساتھ نئے رنگ کا گلے میں دوپٹہ ڈال کر حلقے میں لوگوں سے کھلواڑ کررہے ہیں،سابقہ حکمت عملی کو ناکام بنایا اس کا خمیازہ وہ کئی سال تک بھگتیں گے،نہ صرف باغ سے ظلم ناانصاف ،کرپشن اور اقرباء پروری کا خاتمہ کریں گے بلکہ پورے آزاد کشمیرکو کرپشن فری زون بنائیں گے،میں حلقہ وسطی کے تمام قبائل اور جرگے میں شریک قائدین اور نمائندوں کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور متفقہ طور پر حمایت کی ،میں نے گزشتہ 36سال سے ظلم ناانصاف اور کرپشن کے خلاف میدان جہاد میں ہوں حلقہ وسطی باغ کے عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے،پورے آزاد خطے کے عوام جہاں بھی جاتا ہوں حکمران پارٹیوں کی کرپشن ظلم اور میرٹ کی پامالی سڑکوں کی خستہ حالی اور اقرباء پروری کی داستانیں سناتے ہیں،میں آزاد خطے کے نوجوانوں ،بزرگوں ،خواتین اور بوڑھوں سے کہتا ہوں کہ اس بار ان ظالموں کے خلاف ووٹ کی پرچی سے ان کا احتساب کریں،جماعت اسلامی نے 37امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں،پورے کشمیراور مہاجرین کے حلقوں میں ہمارے امیدوار میدان میں موجود ہیں ،اہلیت ،صلاحیت اور دیانت داری کوبنیادپر ٹکٹ جاری کیے ہیں،جماعت اسلامی کی خدمات آپ کے سامنے ہیں ،صحت کے میدان میں ،تعلیم کے میدان میں ،خدمت کے میدان میں تحریک آزادی کشمیرکے میدان میں وہ کام کیے ہیں جو دوسری پارٹیاں سوچ بھی نہیں سکتیں،حکومت کے وسائل ہمارے پاس ہوں تو آزاد ریاست میں کوئی غریب باقی نہ رہنے دیں دعوے نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں،انھوں نے کہاکہ مجھے اسمبلی کی نہیں اسمبلی کو میری ضرورت ہے،کشمیرکی آزادی کے لیے عوام حقوق کے حصول کے لیے میرٹ کی بالادستی کے لیے اسمبلی کو میری ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ لینڈ فافیاز ،قبضہ گروپ اور پتہ نہیں کیا کیا عوام کے ساتھ انصافی کررہے ہیں اور یہ سارے گروپ حکومت کی سرپرستی میں ہورہی ہے جماعت اسلامی خبردار کرتی ہے کہ وہ گروہ باز آجائیں جماعت اسلامی عوام پر ظلم برداشت نہیں کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر