قائد اعظم اور علامہ اقبال کے ویژن کے مطابق ایک اسلامی اور جمہوری پاکستان کے ہدف کا حصول ابھی تشنہ تکمیل ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi قائد اعظم اور علامہ اقبال کے ویژن کے مطابق ایک اسلامی اور جمہوری پاکستان کے ہدف کا حصول ابھی تشنہ تکمیل ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے ویژن کے مطابق ایک اسلامی اور جمہوری پاکستان کے ہدف کا حصول ابھی تشنہ تکمیل ہے یہ پاکستانی قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے قرار داد پاکستان پیش کرنے والے فضل الحق کا مشرقی پاکستان بیرونی سازشوں اور حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے پاکستان سے علحیدہ ہو کر آج بھارت کی کالونی بن چکا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے 23مارچ کے تاریخی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا ،انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کی نمائندہ قیادت نے شرکت کر کے پاکستان سے اپنا مستقبل وابستہ کرنے کا عہد کیا تھا تقریباً 70سال گزرنے کے باوجود ریاست جموں وکشمیر کا ایک بڑے حصے پر بھارت کا قبضہ برقرار ہے جس کے خلاف ایک عظیم الشان اور تاریخی جدوجہد جاری ہے کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی اسلامی ریاست کی تشکیل تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا جائے ،مشرقی پاکستان میں پاکستان کی بقاء سلامتی کے لیے لڑنے والوں کو آج بھارت کی آشیر باد پر پھانسیوں پر لٹکایا جا رہا ہے نا مساعد حالات میں مقبوضہ ریاست کے اندر عوام پاکستانی جھنڈوں کی بہار کے ساتھ پاکستان سے محبت اور عقیدت کا مظاہر ہ کیا جارہاہے اس کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت سے اس کی شرائط پر تعلقات اور دوستی خود فریبی کے مترادف ہے پاکستان کے عوام اور حکمران اس احساس زیاں کے جذبے کے ساتھ تحریک پاکستان کے بنیادی مقاصد اور اہداف کے حصول کا عہد اور عزم کریں اہل کشمیر اس جدوجہد میں پاکستان اور اہل پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ،پاکستان کے استحکام اور آزادی کے لیے قربانیوں کی تحسین کی جانی چاہیے اور ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر