میاں نوازشریف کا مظفرآباد اپنی ذاتی پارٹی کے اجلاس میں آنا کسی طور مناسب نہیں ہے،سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemمیاں نوازشریف کا مظفرآباد اپنی ذاتی پارٹی کے اجلاس میں آنا کسی طور مناسب نہیں ہے،سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

سدہنوتی (پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف وزیراعظم پاکستان ہیں ان کو پارٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہونا چاہیے ،آزاد کشمیرکی آئینی حیثیت اس طرح نہیں ہے جس طرح پاکستان کے دیگر صوبوں کی ہے بلکہ یہ ایک متناذعہ خطہ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پتن شیر خان میں عوام رابطہ مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کی دھاندلی روکیں انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر میاں نوازشریف کا مظفرآباد اپنی ذاتی پارٹی کے اجلاس میں آنا کسی طور مناسب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات میں وزیر اعظم انتخابی مہم کا حصہ نہیں بنتا انہوں نے کہا کہ وفاق اس مرحلے پر آزاد کشمیر کے لیے کسی پیکج کا اعلان نہ کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر