الیکشن قریب آنے پرحلقہ کوٹلی میں جعلی اور فرضی منصوبے دینے والوں کو عوامی سطح پر بے نقاب کریں گے۔ عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ

{AF}abdul hameedالیکشن قریب آنے پرحلقہ کوٹلی میں جعلی اور فرضی منصوبے دینے والوں کو عوامی سطح پر بے نقاب کریں گے۔ عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ{/AF}

کوٹلی(پ ر)امیر جماعت اسلامی ونامزد امیدوار اسمبلی حلقہ 1کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الیکشن قریب آتے ہیں حلقہ کوٹلی میں جعلی اور فرضی منصوبے دینے والوں کو عوامی سطح پر بے نقاب کریں گے۔ جماعت اسلامی کوٹلی کے عوام کو بنیادی سہولیات دینے کا مشن لے کر میدان میں اتری ہے۔ کوٹلی کا ہر فرد ووٹ کا ہرصورت اندراج کرائے اور آمدہ الیکشن میں نظام مصطفی ؐ کے نفاذ کا عزم رکھنے والی جماعت کا ساتھ دیں۔ حالیہ بارشوں سے نام نہاد تعمیر و ترقی کا نام و نشان تک مٹ گیا۔ سڑکیں آثار قدیمہ اور تالابوں کا منظر پیش کرتی نظر آرہی ہیں۔ کوٹلی میں ہیپاٹائٹس کی بیماری کی وجہ صاف پانی کی عدم فراہمی ہے۔ ماتم داری کی سیاست کرنے والوں نے عوامی مسائل سے ہمیشہ چشم پوشی اختیار کی۔ ریڈ فاؤنڈیشن نے مختصر مدت میں تعلیم کے میدان میں کارکردگی کا لوہا منوایا۔ 8ہزار یتیم بچوں کی کفالت اور 95ہزار بچوں کی تعلیم و تربیت تاریخی کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ فاؤنڈیشن سکولز چوکی مونگ اور گواں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان تقاریب سے ریڈ کے ای ٹی او حافظ محمد شبیر، پرنسپل، معززین اور طلبہ و طالبات نے بھی خطاب کیا۔ عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کی منزل اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے۔ حکومتی کرپشن اور بدانتظامی نے تمام ادارے تباہ کردیئے ہیں۔ حکومت کے بغیر ہی جماعت اسلامی کے تمام ادارے خدمت خلق کے عظیم مشن کی تکمیل میں سرگرداں ہیں۔ عادلانہ و منصفانہ نظام کے قیام کے لئے ہماریجدوجہد جاری رہے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر