{AF}
بارشوں نے حکومت کی ناقص تعمیرات کا پول کھول دیا ہے حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے،شیخ عقیل الرحمان {/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی مظفرآباد شہر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بارشوں نے حکومت کی ناقص تعمیرات کا پول کھول دیا ہے حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اب وزیر اعظم کو مظفرآباد کے ایوان میں بیٹھنے کے بجائے گھر چلے جانا چاہیے اور کوئی اتھارٹی ایسی ہونی چاہیے جو اس نظام کو بحال کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن عوام کو ریلیف پہنچائیں اپنی ماضی کی شاندار تاریخ کو برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کی بھرپور مدد کریں اس سے قبل بھی جماعت اسلامی نے متاثرین زلزلہ اور سیلاب کے موقع پر بے پناہ خدمت کی ہے اور اس مرحلے پر بھی وہ عوام کی خدمت کریں ،انہوں نے کہا کہ حکومت اس آزمائش کے مرحلے پر بھی جعلی بحالی کی سکیموں کے نام پر کرپشن کرے گی اور غریب عوام کے نام پر آنے والی امداد کو لوٹے گی انہوں نے کہا کہ لینڈ سیلائیڈنگ کی وجہ سے کئی لوگوں کے گھر مسمار ہو چکے ہیں اور ان کو متبادل جگہ فراہم کرنا اور بحال کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے ریاست کا کام ہوتا ہے مگربد قسمتی سے ہماری ریاست پر چوروں کی حکومت ہے جو آزمائش کے موقع پر بھی لوٹ مار سے باز نہیں آتے انہوں نے کہا کہ عوام آمدہ انتخابات کے موقع پرلوٹ مار کرنے والے ان سب چوروں کو گھر بھیج دیں اور جماعت اسلامی ان کو جیل بھیجے گی۔