{AF}
جماعت اسلامی بھرپور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی عوام کی محرومیوں کا ازلہ کریں گے، عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی جنگ لڑنے والوں کو بھارت کی آشیر باد سے پھانسیاں دینا پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،40,45سال بعد بھارت کی ایماء پر پھانسیوں کا سلسلہ جاری کرنا اورپاکستان کے حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں جس سے مقبوضہ کشمیر میں بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،جماعت اسلامی بھرپور انداز سے انتخابات میں حصہ لے گی عوام کی محرومیوں کا ازلہ کریں گے،نثار شائق کو حلقہ وسطی باغ میں انتخابات کا انچار ج مقرر کر دیا گیا ان کی سربراہی میں حلقہ وسطی باغ کی کور کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ،ذیلی کمیٹیاں 15قائم کر دی گئیں ہیں ہر صورت میں انتخابات میں حصہ لیں گے ،کارکن خون کی طرح عوام میں دوڑ جائیں تبدیلی کا ایجنڈا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے باقی محض نعرے اور دعوے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ وسطی باغ کی کور کمیٹی کے اجلاس ،سڑول میں جمعہ کے اجتماع اور دریں ا ثنا جماعت اسلامی کے بزرگ راہنما سردار گل حسین مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کور کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے اور حلقہ وسطی باغ سے سیٹ جماعت اسلامی جیتے گی اور جیتنے کے لیے انتخابات میں اتر رہے ہیں کارکن پوری قوت کے ساتھ مہم چلائیں جعلی اور دھاندلی والے مینڈیٹ کو قبول نہیں کریں گے ،سابقہ انتخابات میں جس طرح دھاندلی کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ دھاندلی کو ہر قیمت پر روکے گی سیاسی بدمعاشی کے کلچر کا خاتمہ کرے گی قبضہ مافیا ظلم اور نا انصافی کرنے والے گروہوں ،میرٹ پامال کر کے اپنے ٹولے کو نوازنے والوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے ،جماعت اسلامی جب سے سیاسی عمل میں آئی ہے علاقوں اور برادریوں کے بتوں کو پاش پاش کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ جماعت اسلامی تمام برادریوں کا گلدستہ ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں تبدیلی کا ایجنڈا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے جماعت اسلامی کے کارکن جماعت کی شاندار خدمات کے ریکارڈ کے ساتھ لوگوں کے پاس جائیں ان تک دعوت پہنچائیں ان کو اپنے ساتھ شامل کریں اپنی صفوں کو مضبوط کریں کوئی لوٹا اور لٹیرا ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ عوام اگر لوٹے اور لٹیروں کو خزانے کا پہرے دار بنائیں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے قومی دولت اور قومی خزانے کو لوٹ مار کی نذر کیا جا رہا ہے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں نوجوان بے روزگار ہیں ،میرٹ کی پامالی نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو فرسٹریشن کا شکار کر دیا ہے ملازمتوں کے دروازے صرف وزراء کے عزیزوں کے لیے ہیں لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کا جماعت اسلامی کے سوا کوئی پر سان حال نہیں جماعت اسلامی نظریاتی تحریک ہے جو تبدیلی لا سکتی ہے پاور پالیٹیکس کرنے والی جماعتیں لوٹے لٹیروں کو جمع کر کے کیا تبدیلی لا سکتیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوام کی بے مثال خدمت کی ہے تحریک آزادی کی تاریخی خدمت کی ہے اپنے اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ ہم میدان میں اترے ہیں عوام اعتماد کریں ان کے مسائل حل کریں گے ،انہوں نے کور کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ پولنگ اسٹیشن کی سطح تک مضبوط اور منظم تنظیم قائم کر کے تمام پولنگ اسٹیشن جیتنے کے لیے دن رات ایک کر دیں ۔