محبت رسول ؐ کا تقاضا اتباع رسول ؐ اور نظام مصطفی کے قیام کی جدوجہد ہے ،عجاز افضل خان

{AF}ijaz-afzalمحبت رسول ؐ کا تقاضا اتباع رسول ؐ اور نظام مصطفی کے قیام کی جدوجہد ہے ،عجاز افضل خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق امیر و امیدوار قانون سازا سمبلی حلقہ 3راولاکوٹ سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ محبت رسول ؐ کا تقاضا اتباع رسول ؐ اور نظام مصطفی کے قیام کی جدوجہد ہے ،قرآن وسنت کے نظام کے قیام کے لیے عوام آمدہ ریاستی انتخابات کے موقع پر ان لوگوں کو سامنے لائیں جو نظام مصطفی کے قیام اور نفاذ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور ان کے اندر یہ صلاحیت بھی موجود ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران یونین کونسل دوتھان کے دورہ کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب اور ادارہ علوم السلامیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم نے غلامی سے سمجھوتہ نہیں کیا حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے ہمارے اسلاف نے قربانیاں دے کر آزاد کروایا لیکن بد قسمتی سے وہ مقاصد حاصل نہ ہوسکے جس کے لیے ہمارے اسلاف نے لازوال قربانیاں پیش کیں تھیں جماعت اسلامی ان ہی اسلاف کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے ہمارے سارے مسائل کی جڑ دین سے دوری اور قرآن وسنت کے نظام کو چھوڑ کر مغرب کے دئیے ہوئے نظام کو اپنانا ہے ،انہوں نے کہا کہ اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے لوگوں کے لیے اﷲ ہی کا نظام آئے گا تو بات بنے گی اﷲ کے نظام کو چھوڑ کر ہم جتنے بھی نظام لائیں گے ان پر چلیں گے تو وہ ہمارے لیے مسائل پیدا کریں گے اور ہم دلدل میں دھنستے چلے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ 5سالوں کے بعد عوام کے پاس ایک موقع آتا ہے کہ وہ ووٹ کی ایک پرچی سے فیصلہ کریں کہ اس ملک میں نظام کس کا ہونا چاہیے تو جماعت اسلامی کے اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے نکلی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں تا کہ ظلم کے اس نظام کو بدل کر اس کی جگہ اﷲ کے دئیے گئے عادلانہ اور منصفانہ نظام کو قائم کرے اسی کے اندر ہماری دنیا اور آخرت کی فلاح ہے اس کے سوا ہمارے پاس اور کوئی راستہ اور واسطہ ایسا نہیں ہے جس پر چل کر ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر