جماعت اسلامی آزاد خطے کو کرپشن سے پاک اسلامی ماڈل ریاست بنانے کا ایجنڈا لے کر عوام کے پاس آئی ہے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemجماعت اسلامی آزاد خطے کو کرپشن سے پاک اسلامی ماڈل ریاست بنانے کا ایجنڈا لے کر عوام کے پاس آئی ہے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

سدھنوتی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو کرپشن سے پاک اسلامی ماڈل ریاست بنانے کا ایجنڈا لے کر عوام کے پاس آئی ہے، عوام ہماراساتھ دیں اس خطے کی تقدیر بدل دیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران ٹاھلیاں میں کارنر میتنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی سدھنوتی نے اپنے قائد سراج الحق کی آمد کے موقع پر جلسہ عام میں یہاں کے حالات بہتر کرنے اور عوامی مسائل حل کرنے کا ایجنڈا دیاتھا،جماعت اسلامی اس پر کام کررہی ہے ،کرپشن سے پاک سدھنوتی ،تعمیرکروسدھنوتی،آزادی کا پاس بان سدھنوتی یہ ہمار ا ایجنڈا ہے،عوام اس ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ہماراساتھ دیں،انھوں نے کہاکہ ہمارے عوام کے ساتھ مذاق کیا جارہاہے ، وقافی وزراء نے وعدے کیے پورے نہیں کیے آزاد کشمیرکی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے،یہ ضلع اس وقت سب سے زیادہ پسماندہ ہے،اس ضلع کے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں یہاں کے حالات بدل دیں گے۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی عوام رابطہ مہم کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جماعت اسلامی میں شامل ہوئے ہیں،اور اب بھی ہورہے ہیں،ہم کو خوش آمدید کہتے ہیں ،انھوں نے کہاکہ اس خطے کے نظام کو بدلنے کے لیے ضروری ہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آئے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر