قائد اعظم کا نام لینے والے اور اس سے نسبت قائم رکھنے والے حکمران نظریہ پاکستان کو تحلیل کر رہے ہیں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi قائد اعظم کا نام لینے والے اور اس سے نسبت قائم رکھنے والے حکمران نظریہ پاکستان کو تحلیل کر رہے ہیں ، عبدالرشید ترابی{/AF}

لاہور( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ وسطی باغ عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ قائد اعظم کا نام لینے والے اور اس سے نسبت قائم رکھنے والے حکمران نظریہ پاکستان کو تحلیل کر رہے ہیں ،کشمیری نظریے کی بنیاد پر پاکستان سے ملنے کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں اگر پاکستان کو سیکولر بنانے کی کوشش کی گئی تو کشمیریوں کی سیکولر پاکستان سے کوئی دلچسپی نہیں ہوگی ۔ نظریہ پاکستان استحکام پاکستان کی روح ہے ، نظریہ کمزور ہوا مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا ، پاکستان کو قائم رکھنے کی جدوجہد کرنے والوں کو آج مشرقی پاکستان میں پھانسیاں دی جا رہی ہیں اور پاکستان کے حکمران خاموش ہیں کہ بھارت ناراض نہ ہو جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی طرف سے بلائے گئے دینی جماعتوں کے قائدین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی اور بھارتی لابی کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی کالونی بنایا جائے ، سیز فائر لائن اور سرحد پر ہندوستان کی طرف سے گرفتاریاں عملاً یہ ثابت کرتی ہیں کہ ہندوستان پاکستان پر تھانیداری کرنا چاہتا ہے ۔ مستحکم اور مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے کشمیری پاکستان کو حرمین شریفین کے بعد مقدس ملک سمجھتے ہیں اور ان کے احساسات اور جذبات کو مجروع نہ کیا جائے بلکہ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق بنایا جائے اور کشمیرکے لیے قائداعظم کی کشمیر پالیسی اپنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی اسلامی اور جمہوری پاکستان ہی کشمیریوں کی پشتی بانی کا حق ادا کر سکتا ہے اور کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں جانے سے بچا سکتا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر