الیکشن کمیشن کی طرف سے صاف اور شفاف فہرستیں بنائی جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، نورالباری

{AF}noor ul bariالیکشن کمیشن کی طرف سے صاف اور شفاف فہرستیں بنائی جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، نورالباری{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی ویلی 6نورالباری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کریں گے تا کہ مہاجرین جموں وکشمیر کی فہرستیں صاف اور شفاف طریقے سے مرتب ہو سکیں ،الیکشن کمیشن کی طرف سے صاف اور شفاف فہرستیں بنائی جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں جعلی اور بوگس ووٹ روکنے کے لیے رجسٹریشن آفیسر سپروائزر اور ریوائیزنگ آفیسر اور شمار کنندہ کو واضح ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ قانون کے مطابق ووٹ کا اندراج کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار ،تصدیقی کمیٹی کے ممبران ،امراء اضلاع ،سیکرٹری اضلاع کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ فاضل تبسم اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کی آگاہی کے لیے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں اشتہارات دئیے جائیں تا کہ لوگوں کو آگاہی ہو سکے اور وہ ووٹ درج کروائیں انہوں نے کہا کہ مختلف حلقوں میں چند عناصر غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں کہ سابقہ فہرستوں میں درج ووٹ اسی طرح قائم رہیں گے اس غلط فہمی کا بھی ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ گذشتہ فہرستوں میں درج ووٹ ختم ہو چکے ہیں اور اب نئے سرے سے متعلقہ فارم پر کر کے ووٹ درج کروانا لازمی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی سی بحالیات کو بھی ہدایت کی جائے کہ جن کے پاس ثبوت موجود ہیں لیکن سٹیٹ سبجیکٹ نہیں بنے ان کو ہنگامی بنیادوں پر سٹیٹ سبجیکٹ جاری کیے جائیں اس کے لیے مقررہ تاریخوں کے علاوہ بھی پاکستان میں مقررہ مقامات پر عملا موجود رہے تا کہ لوگوں کو سٹیٹ سبجیکٹ بنوانے کے لیے میرپور کا سفر نہ کرنا پڑھے انہوں نے کارکنوں اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ سارے عمل میں خوشیار اور باخبر رہیں اس بات کو یقینی بنائے غلط اور بوگس ووٹ درج نہ ہو اور صحیح ووٹ درج ہونے سے رہ نہ جائے انہوں نے کہا کہ کارکنان اس حوالے سے انتخابی علاقات جات کی سطح تک ٹیمیں تشکیل دیں جو لوگوں کی راہنمائی کریں اور ووٹ درج کرنے کے حوالے سے پراسس کو بھی مانیٹر کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر