{AF}
فرسودہ نظام اوراس کی محافظ قیادت کے خلاف جہاد کے لیے نکلا ہوں،چوہدری محمد رفیق{/AF}
عباسپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جمو ں و کشمیر کے نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ LA17پونچھ 1عباسپور چوہدری محمد رفیق نے کہا ہے کہ فرسودہ نظام اوراس کی محافظ قیادت کے خلاف جہاد کے لیے نکلا ہوں ظلم،اقرباپروری،میرٹ کا قتل عام ،برادری ازم فیشن بن چکا عوام ساتھ دیں تو ان تعصبات کو ختم کر دیں گے،میرا انتخابی حلقہ آزاد کشمیر کا پسماندہ ترین حلقہ ہے کسی بھی حکومت نے عباسپور کے مسائل حل کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا عوام کی خدمت فرض سمجھتا ہوں کسی سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر الیکشن لڑوں گا حقیقی تبدیلی چاہنے والے ساتھ دیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ برادریوں کا نعرہ لگانے والے الیکشن میں غریب عوام کا استحصال کرتے ہیں ہماری برادری اسلام ہے اور ممتاز قادری شہید کے چاہنے والے الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ممتاز قادری کو گرفتار اور جنہوں نے عاشق رسول ؐ کو شہید کروایا عوام ووٹ کی پرچی سے ان کا کڑا احتساب کریں گے انہوں نے کہاکہ کپڑوں کی طرح پارٹیاں بدلنے والے عوام کے مخلص نہیں ہیں عوام کی فلاح کا ایجنڈ ا جماعت اسلامی کے پاس ہے عبدالرشید ترابی ،سردار اعجاز افضل کی قیادت میں آزاد کشمیرمیں حقیقی تبدیلی لائیں گے غلامان مصطفی اور غلامان مغرب کا معرکہ ہم غلامان مصطفی ہیں حق کے اس معرکے میں عوام ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ موجودہ ممبر اسمبلی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکا ظلم و جبر کے اس نظام کو بدلنے کے لیے میدان میں نکلا ہوں حقیقی تبدیلی کے لیے ہمارا ساتھ دیں ۔