جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور مہاجرین کے حلقوں سے بھرپور حصہ لے گی، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی آزاد کشمیر اور مہاجرین کے حلقوں سے بھرپور حصہ لے گی، عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور مہاجرین کے حلقوں سے بھرپور حصہ لے گی کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی،جماعت اسلامی نے مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے جماعت اسلامی کی ترجیح ہے کہ کوئی بھی مہاجرخاندان بے گھر اور بے سہارا نہ ہو اور ان کے روزگار اور خود کفالت کے لیے جماعت اسلامی نے اس سے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کردار ادا کرتی رہے گی ،چیف الیکشن کمشنر پر ہمیں اعتماد ہے انہوں نے یقین دلایا ہے کہ کسی کو بھی مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مہاجرین کے حلقوں سے امیدواران قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جمو ں وکشمیر و امیدوار اسمبلی نورالباری،غلام محمد صفی،راجہ فاضل تبسم،نثار احمد شائق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مہاجرین جموں وکشمیر سیاسی نظام کا حصہ ہیں جن کی تحریک آزادی کشمیر میں بڑی قربانیاں ہیں جس کی پاداش میں بھارتی فوج اور ہندو انتہا پسند تنظیموں نے انہیں نشانہ بنایا جس سے لاکھوں لوگوں نے اپنا گھر بار چھوڑا اور مشکلات سے اس سفر کو جاری رکھا تحریک آزادی کشمیر میں ہر اول دستے کا کردار ادا کی ،انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی اور سیاسی نظام میں ان کو مستقل کردار بھی اسی لیے دیا گیا ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر میں اپنے تاریخی کردار کے تسلسل کو قائم رکھیں لیکن یہ امر باعث افسوس ناک حقیقت ہے کہ مہاجرین کی نشستوں پر ہمیشہ دھاندلی کی گئی اور ان کا مینڈیٹ چرایا گیا جس کے نتیجے میں مہاجرین کے نام پر منتخب ہونے والے اکثر ممبران نے مہاجرین کے نا م پر مراعات حاصل کی اور اپنی جائیداددوں میں اضافہ کیا جس کے نتیجے میں مہاجرین ابھی تک گوں نا گوں مسائل کا شکار ہیں ماضی کی کوہتاہیوں کی تلافی کے لیے ضروری ہے کہ مہاجرین میں انتخابات کو صاف شفاف بنایا جائے ،ووٹر فہرستوں سے جعلی ناموں کا اخراج کیا جائے اورصحیح معنوں میں ریاستی باشندے ہیں ان کا اندراج کیا جائے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو اپنی تجاویز پیش کر دی ہیں،انتخابی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں جعل سازی اور دھاندلی کی شکایت الیکشن کمیشن اور جماعت کے نظم تک فوری پہنچائی جائیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے زیادہ ترنشستوں پر امیدواران کے نام فائنل کر دئیے ہیں جبکہ باقی نشستوں پر چند روز میں ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام رابطہ مہم کو تیز تر کیا جائے مہاجرین کے مسائل کے حل کے حوالے سے اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے جماعت اسلامی کی خدمات ہیں وہ عام ووٹرز تک پہنچائی جائیں اور انہیں باور کروایا جائے کہ بے لوث،دیانتدار اور تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ کمٹمنٹ رکھنے والے نمائندے ہی ان کے مسائل حل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور مہاجرین میں جماعت اسلامی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں کامیاب ہو گی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت کو ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچائیں ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کی چھان بین ہونی چاہیے اور انہیں مسترد کیا جائے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن عوام کے ترجمان بن کر ہر فورم پر آواز بلند کریں اور اپنابھرپور کردار ادا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر