ناموس رسالت ؐ کا تحفظ ایمان کا تقاضا ہے ،پاکستان کے نظریاتی احساس کو کمزور کرنا اپنے حلف کی خلاف ورزی ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi ناموس رسالت ؐ کا تحفظ ایمان کا تقاضا ہے ،پاکستان کے نظریاتی احساس کو کمزور کرنا اپنے حلف کی خلاف ورزی ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ ،چھتر( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکمران اور سیکولر لابی مسلمانوں کے عقائد اور نظریاتی تشخص کو چیلنج نہ کریں،ناموس رسالت ؐ کا تحفظ ایمان کا تقاضا ہے ،پاکستان کے نظریاتی احساس کو کمزور کرنا اپنے حلف کی خلاف ورزی ہے ملک دشمنی اور اکھنڈ بھارت بنانے کے ایجنڈے کی تکمیل ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع اور بعد ازاں عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے حقیقی جذبات اور احساسات کو سمجھنے کے بجائے مغربی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے اشتعال پیدا ہوتا ہے پاکستان کے حکمران دستور اور اپنے حلف کی پاسدار کرتے ہوئے پاکستان اور کشمیر کو ایک اسلامی ریاست بنائیں خود اپنی زندگیوں میں بھی اسلام کا رنگ چڑھائیں معاشرے کو اسلامی بنانے کے لیے ماحول پیدا کریں اگر ایسانہیں ہو گا تو یہ خلیج بڑے گی تصادم کا راستہ ہموار ہو گا انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان کے جس حکمران نے بھی نظریہ پاکستان اور کشمیریوں سے بے وفائی اور غداری کی اس کا انجام عبرت ناک ہوا ہے حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں یہ ملک لاکھوں شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے اس کے نظریاتی احساس کو نہ چھیڑا جائے ،انہوں نے کہا کہ یہ ملک اور ریاست اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے حاصل کی گئی تھی حضور ؐ کی سچی عقیدت اور ان کا دیا ہوا نظام نافذ کرنا تھا اپنی زندگیوں کے تمام دائروں میں نبی ؐ کی اطاعت اور اﷲ کی بندگی کریں گھر معاشرے اور حکومت کے ایوان ہر جگہ اسلام کا رنگ غالب نظرآنا چاہیے اﷲ کی رضا حاصل کرنا اور اﷲ کا نظام قائم کرنا یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ مغربی این جی اوز کے ایجنڈے پر ملک چلایا جا رہا ہے اور اگر اسی طرح چلتا رہا تو حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ ایمان کا تقاضا ہے کہ آزاد کشمیر کو بھی حقیقی فلاحی ریاست بنائیں حق اور باطل بالکل واضح ہو کر سامنے آگیا ہے آپ سارے اہل ایمان اپنے ایمان کو بچانے کے لیے حق کے ساتھ کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ آنے والا انتخابی معرکہ حق اور باطل کا معرکہ ہے اس میں ضمیر فروشی کی منڈیاں لگانے والے ایک دفعہ پھر مختلف روپوں اور چہروں کے ساتھ آپ کے سامنے آئیں گے آپ نے اﷲ اور اس کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ان کو مسترد کرنا ہے ان کی جگہ امانت دار اور دیانتدار قیادت کو منتخب کرنا ہے تا کہ اﷲ کی ناراضگی بھی ختم ہو لوٹ مار اور کرپشن کا دور بھی ختم ہو اﷲ کا نظام غالب ہو تا کہ لوگوں کو انصاف مل سکے اور لوگ اپنے ایمان کے مطابق اپنی زندگیاں آسانی سے گزار سکیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر