{AF}
میاں وحید اور شاہ غلام قادر نیلم کے عوام کے مجرم ہیں ان کو کٹہرے میں لائیں گے،عنایت علی قاسمی،ممتاز پائر ،شبیر شاہ کی پریس کانفرنس{/AF}
آٹھمقام( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نامز دا میدوار عنایت علی قاسمی ایڈووکیٹ ،امیر جماعت اسلامی ضلع نیلم ممتاز حسین پائر،سابق امیر جماعت اسلامی ضلع نیلم سید شبیر شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں وحید اور شاہ غلام قادر نیلم کے عوام کے مجرم ہیں ،عوام ان کا احتساب کریں گے شاہ غلام قادر نے اسلام آباد میں محلات بنائے ہوئے ہیں اور میاں وحید مظفرآباد میں رہائش پذیر ہیں ان کا نیلم کے عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے پورے ضلع نیلم میں ایک بھی گائنی کی ڈاکٹر نہیں ،تعلیمی ادارے تباہی کے دھانے پر ہیں ہسپتال ناپید ہیں سڑک نام کی کوئی چیز اس حلقے میں نہیں پینے کا صاف پانی نہیں ہزاروں نوجوان بے روزگار ہیں ان کے روزگار کا کوئی انتظام نہیں ہے بھارت کی شیلنگ سے متاثر ہونے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں اسلام آباد اور مظفرآباد بیٹھ کر نمائندگی کرنے والوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے جماعت اسلامی نے نیلم کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے متاثرین سیز فائر لائن کی داد رسی جماعت اسلامی کے سوا کسی نے نہیں کی ہسپتال اور خدمت جماعت اسلامی کررہی ہے جماعت اسلامی نیلم کے عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گی کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کا احتساب کرے گی یہاں کے نوجوانوں کے لیے روزگار کا بندوبست کرے گی ،انہوں نے کہا کہ عوام بیدار ہو چکے ہیں اب وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی دیکھیں کہ عاشق رسول ؐ کو شہید کرنے والے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں لبر ل پاکستان کا نعرہ لگانے والے نظریہ پاکستان سے انخراف کر چکے ہیں 5لاکھ شہداء کے خون کا سواد کرنے کے لیے مودی سے دوستی کرنے والے کشمیریوں کے مخلص نہیں ہیں عوام ان کا احتساب کریں اور جماعت اسلامی کو کامیاب کریں ۔