{AF}
لیڈر شپ کی تیاری کے لیے حکومت بلدیاتی انتخابات اور سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کو یقینی بنائے ،عبدالرشید ترابی{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ لیڈر شپ کی تیاری کے لیے حکومت بلدیاتی انتخابات اور سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کو یقینی بنائے ،جماعت اسلامی کے پاس نوجونواں کے لیے بہترین لائحہ عمل ہے جماعت اسلامی کی شوریٰ اورجنرل کونسل میں نوجوان ہیں جو قابل رشک ہے ،جماعت اسلامی نے نوجوانوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے میرٹ کی بالادستی کے لیے اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر جنگ لڑی ہے گذشتہ حکومتوں نے نوجوانوں کے حقوق پامال کر کے خلاف میرٹ بھرتیاں کیں جسے جماعت اسلامی نے اعلیٰ عدالتوں میں ان کے حقوق کی جنگ لڑی ان خیالات کااظہار انہوں نے سیاسی جماعتیں اور نوجوانوں کا کردار کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان میرٹ کی بالادستی کے فقدان اور روایتی سیاسی کلچر اور برادری ازم سے نالاں ہو کر مایوسی کاشکارہے جماعت اسلامی نے نوجوانوں کو زیور تعلیم سے وابستہ کرنے کے لیے ادارے قائم کیے ہیں جماعت سے وابستہ ادارے ہزاروں طلبہ کو وظائف دے رہے ہیں جماعت اسلامی کی برادر تنظیمات،شباب ملی،اسلامی جمعیت طلبہ،جمعیت طلبہ عربیہ یہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر نے کے قابل رشک کردار ادا کررہی ہیں نوجوانوں کو مایوسی سے بچانے کے لیے میرٹ کی بالادستی ،تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی ،سٹاف کی فراہمی ،سپورٹس اور کھیلوں کے میدان میں ان کو سہولیات فراہم کرنا یہ حکومت کی ذمہ داری ہے نوجوانوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے وظائف کا اہتمام ،ان کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے اداروں کا قیام جماعت اسلامی کے منشور کا حصہ ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ لیڈر شپ کی تیار ی کے لیے بنیادی طور پر سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہے حکومت بلدیاتی انتخابات اور سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کروائے تا کہ لیڈر شپ سامنے آئے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کی حکومت کو با اختیار اور با وسائل بنانے کے لیے ایکٹ 74ء میں جو آئینی ترامیم پر ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے اس کو حتمی شکل دینے کے لیے حکومت آزاد کشمیر ،حکومت پاکستان اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپنا مطلوبہ کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ پلڈاٹ کے حالیہ سروے کے اعتبار سے پاکستان کی جمہوری جماعت اور شفاف پارٹی انتخابات میں جماعت اسلامی پہلے نمبر پر ہے جو ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ریاست جموں وکشمیر کی وحدت کی علامت ہے آزاد جموں وکشمیر ،گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر مہاجرین مقیم پاکستان میں ہمار ا نظم موجود ہے نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی ہمار امشن ہے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو اپنا رول ماڈل بنانا چاہیے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کے ہر محاذ پر اپنی خدمات سرا نجام دے رہیں موجودہ فرسودہ نظام کے ہوتے ہوئے نوجوانوں کو مطمین نہیں کیا جاسکتا اس نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے نظام کی تبدیلی کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔