{AF}
وفاقی وزراء آزاد کشمیر کے پرامن ماحول کو خراب نہ کریں ،کشمیریوں کو ان کی مرضی کا فیصلہ کرنے کا حق فراہم کیا جائے، چوہدری محمد رفیق{/AF}
عباسپور( پ ر) جماعت اسلامی کے نامز دامیدوار قانون سازاسمبلی چوہدری محمد رفیق نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء آزاد کشمیر کے پرامن ماحول کو خراب نہ کریں ،کشمیریوں کو ان کی مرضی کا فیصلہ کرنے کا حق فراہم کیا جائے کشمیرکونسل کے فنڈز کے ذریعے عوام کے ضمیروں کو خریدا نہیں جا سکتا ،وفاقی وزراء گاڑیوں ،ہیلی کاپٹرز کے ذریعے عوام کے ضمیر نہیں خرید سکتے ،چیف الیکشن کمشنر اس کا نوٹس لیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ آزاد ہیں اور جس کو وہ اہل سمجھتے ہیں اس کے حق میں فیصلہ دیں گے مگر وفاقی وزراء کی فوج کا آزاد کشمیر میں افراتفری پھیلانا آزاد کشمیر کے عوام کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ اس بے جا مداخلت کو ہم کبھی قبول نہیں کریں گے آزاد کشمیر کے انتخابات فری اینڈ فیئر ہونے چاہیے تاکہ کوئی اس پر انگلی نہ اٹھائے اور انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائیں جائیں انہوں نے کہا کہ ٹھپہ مافیا کا زمانہ بیت چکا اب کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمد رفیق نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے نے عوام سے گذشتہ انتخابات میں جتنے وعدے کیے ان میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا وعدہ ایفا نہ کرنے والا ووٹ کے اہل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں جماعت کی پوری ٹیم نے یاسین گلشن کی حمایت کی مگر یاسین گلشن نے حلقے میں ایک پیسے کا کام بھی نہیں کرایا انہوں نے کہا کہ یاسین گلشن نے میرے حوالے سے جو گفتگو کی ہے اس پر میں اتنا ہی کہوں گا کہ احسان فراموش لوگوں کو عوام ووٹ کی پرچی سے مسترد کریں گے ،عوام باشعور ہو چکے ہیں نا اہل اور کرپٹ عناصر سے جان چھڑا کر دم لیں گے ۔