جماعت اسلامی اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ میدان میں اتری ہے عوام ساتھ دیں تا کہ اﷲ کے نظام کو نافذ اور قائم کیا جا سکے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ میدان میں اتری ہے عوام ساتھ دیں تا کہ اﷲ کے نظام کو نافذ اور قائم کیا جا سکے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے سوا عوام کی فلاح کا ایجنڈا کسی کے پاس نہیں ہے 70سالوں سے پارٹیاں اورچہرے بدل بدل کر عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے جماعت اسلامی اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ میدان میں اتری ہے عوام ساتھ دیں تا کہ اﷲ کے نظام کو نافذ اور قائم کیا جا سکے ،جماعت اسلامی موثر پارلیمانی رول حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے بھمبر سے تاؤ بٹ اور کراچی سے خیبر تک عوام کے پاس جا رہے ہیں کارکن خون کی طرح عوام میں دوڑ جائیں فرسودہ اور کرپٹ نظام اور اس کی محافظ قیادت ریت کی دیوار ثابت ہو گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کے با عزت روزگار کی فراہمی کے لیے بہترین لائحہ عمل رکھتی ہے نوجوان ہی قوموں کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں قیام پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر سے لے کر جتنی دنیامیں بھی انقلابی تحریکیں برپا ہوئی ہیں اس میں نوجوانوں نے صف اول میں کردار ادا کیا ہے آزاد کشمیر کے نوجوان با صلاحیت اور با کردار ہیں وہ اس فیصلہ کن مرحلے پر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تا کہ آزاد خطے کے اندر عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کیا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے خدمت کے میدان میں صحت کے میدان میں تعلیم کے میدان میں بے مثال خدمات پیش کرکے ثابت کیا ہے کہ ہم خطے کے عوام کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا تحریک آزادی کشمیر میں مثالی کردار ہے کشمیر کی آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے اور آزاد خطے کو ایک ماڈل ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا پارلیمانی رول بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کو چھوڑ کر پاک بھارت مذاکرات کی با ت کرکے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے پاک بھارت پائیدار اور دیر پا تعلقات مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر قائم نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سے سینکڑوں نوجوانوں نے مقبوضہ کشمیر کے اندر اپنی ماؤں بہنوں کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے وہاں جا کر جام شہادت نوش کیا ہے انہوں نے کہا کہ روایتی پارٹیاں اور قیادتیں فیل ہو چکی ہیں تمام ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں کرپشن ظلم نا انصافی میرٹ کی پامالی فیشن بن چکا ہے جماعت اسلامی ظلم کے اس نظام کے خلاف اعلان جہاد کرتی ہے نوجوان اس جہاد میں ہمارا ساتھ دیں اور ہراول دستے کا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ یہ ملک اور ریاست ہمارے آباواجداد نے اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے آزاد کرائی تھی مگر انگریزوں کے حاشیہ برادرروں نے وہ مقاصد حاصل نہ ہونے دئیے جس کے لیے قربانیاں پیش کی گئیں تھیں جماعت اسلامی اسی مشن اور تحریک کو لے کر نکلی ہے جب تک یہ مشن کامیاب نہیں ہو جاتا ہمارا جہاد جاری رہے گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر