کوٹلی کے عوام نااہل قیادت کی وجہ سے آج بھی بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں،محمودا لحسن چوھدری

{AF}mehmood ul hassanکوٹلی کے عوام نااہل قیادت کی وجہ سے آج بھی بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں،محمودا لحسن چوھدری {/AF}

کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر محمودا لحسن چوھدری نے کہاہے کہ کوٹلی کے عوام نااہل قیادت کی وجہ سے آج بھی بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں،تعمیروترقی نہ ہونے کے برابرہے،عوام 30سال کے بجٹ کا حساب مانگیں،صحت تعلیم اور پانی کا صاف پانی میسر نہیں سڑکیں کھنڈارات کانقشہ پیش کررہی ہیں،ایک فرد اضافے حلقے میں مزاحم ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے،ان خیالات کااظہارا نھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کوٹلی کے مسائل کی ذمہ دارپیپلزپارٹی ،مسلم کانفرنس زیادہ ہیں لیکن مسلم لیگ ن نے بھی کوئی کردار ادا نہیں کیا،جماعت اسلامی 30سالہ عوامی محرومی کے خاتمے کے لیے نکلی ہے عوام ہمار اساتھ دیں تاکہ ہم اس کرپٹ نظام اوراس کی محافظ قیادت سے قوم کو نجات دلائیں،اس نظام اور قیادت کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں،ظلم عظیم یہ ہے عاشق رسول کو پھانسی دے گئی اور گستاخ موج کررہے ہیں ان حالا ت میں ایمان بچانا مشکل ہوچکاہے،اب عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہوگاکہ وہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے ساتھ ہیں یہ نبی ﷺ کی شان پر قربان ہونے والوں کے ساتھ ہیں،پاکستان اور کشمیراسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کے لیے حاصل کیا گیا تھا مگر یہاں انگریز کا قانون ہے،انگریز کے قانون کو مزید تقویت دی جاری ہے اور اسلامی قانون کے ساتھ مذاق کیا جارہاہے جماعت اسلامی اﷲ کی دھرتی پراﷲ کے قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کررہی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر