ہزاروں افراد پرمشتمل یہ ضلع استور ایندھن کی قلت کی وجہ سے اپنی جائے پیدائش سے ہجرت پر مجبور ہوئے،عبدالرحمان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkہزاروں افراد پرمشتمل یہ ضلع استور ایندھن کی قلت کی وجہ سے اپنی جائے پیدائش سے ہجرت پر مجبور ہوئے،عبدالرحمان{/AF}

استور( پ ر) جماعت اسلامی ضلع استور کے امیر عبدالرحمان نے کہا ہے کہ میر ملک پاور پراجیکٹ جو کہ کم از کم 6کروڑ روپے کی لاگت پر تین سال قبل مکمل ہونا تھا لیکن کاغذی کاروائی کی حد تک رہا ،ہزاروں افراد پرمشتمل یہ وادی ایندھن کی قلت کی وجہ سے اپنی جائے پیدائش سے ہجرت پر مجبور ہوئے اور پاکستان کے مختلف شہروں میں نکل مکانی اختیار کی جہاں پر ان کے ساتھ دو بڑے المیے پیش آئے،اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ غربت کی وجہ سے نہ کر اسکے اور ایک پوری نسل کو مزدور بنا دیا جبکہ دوسرا نقصان ملک کے مختلف حصوں میں اس طرح بے بسی کے عالم میں منتشر ہوئے کہ آنے والے وقتوں میں اپنے رشتے داروں اور اپنا تعارف بھی کھونے کا خطرہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ استور کے علاقے سے ہجرت کرنے والے ان سادہ لوح لوگوں کو سیاسی لوگوں نے مختلف جھانسوں میں پھنسا کر صرف ووٹ حاصل کیے لیکن آنے والی نسل کا مستقبل پر کبھی غور کرنا گوارہ نہیں کیا انہوں نے ہا کہ الیکٹرک پاور پراجیکٹ کی بات کر رہا ہوں کہ یہ پراجیکٹ کی تکمیل میں ہم سمجھ رہے تھے کہ ہماری نسل نو کو ایک سہولت ایندھن اور لائیٹنگ کے حوالے سے میسر ہو گی جس سے سالانہ جس نسبت سے نکل مکانی ہو رہی ہے اس کو کم کیا جا سکے گا لیکن صاحب اقتدار حضرات عوام کے لیے مخلص نہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں کسی جماعت یا فرد پر تنقید نہیں کرنا چاہتا اور ہی میری ذاتی کسی سے کوئی عداوت ہے مگر ایک غریب اور سادہ لوح عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی پر چپ نہیں رہ سکتا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جو کہ ایک عوامی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل سے بھی آگاہ ہیں فوری متعلقہ محکمہ سے اس پراجیکٹ پر ایکشن لیں اور اس میں ذاتی دلچسپی لیں تا کہ یہ کام تکمیل تک پہنچے انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے ہمارے علاقے کے بکھرے ہوئے لوگ ایک بار پھر اپنے آبائی علاقوں کی طرف جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان وادی میر ملک حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس عظیم منصوبے کی تکمیل میں فوری اقدامات کیے جائیں ورنہ ہم اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہوں گے جس کی ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر