{AF}
ضلع سدہنوتی سے کرپشن کے خاتمہ اور نئے منصوبوں کی معیاری تعمیر سے ترقی ہو سکتی ہے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}
پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع سدہنوتی سے کرپشن کے خاتمہ اور نئے منصوبوں کی معیاری تعمیر سے ترقی ہو سکتی ہے اور جماعت اسلامی اسی ایجنڈے پر عوام میں شعور بیدار کرے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران سیران اور ڈاران چھلاڑکے مقام پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ الیکشن کے موقع پر پاسکتان کے موجودہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پلندری میں یونیورسٹی کے قیام اور پلندری کہوٹہ ایکسپریس وے کا اعلان کیا تھا دونوں وعدے انہوں نے پورے نہیں کیے اور ایکسپریس وے کی بجائے کہوٹہ آزاد پتن روڈ کی مرمت کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سڑک کی مرمت کومسترد کرتے ہیں اور فوری طور پر ایکسپریس وے کے کام کے آغاز کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پلندری کے پہلے دورے کے موقع پر دس بڑے منصوبوں کی منطوری کا وعدہ کیا تھا اور بعد میں حلقہ بلوچ کے ضمنی الیکشن میں وفاقی وزراء نے کئی اعلانات کیے مگر سوائے ایک دو کے سب اعلانات فریب ثابت ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے اور ہارنے والے سبھی امیدوار عوام کے حقیقی مسائل سے لا تعلق رہے ہیں اب تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ممبر اسمبلی نے صحیح کردار ادا نہیں کیا تو ہارنے والے بھی عوام کی ترجمانی میں ناکام رہے انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ محکمہ مال ،محکمہ پولیس،برقیات اور محکمہ صحت ،محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ تعلیم آج بھی لوگوں سے وہ ظلم کر رہے ہیں جو 2011ء میں کررہے تھے مگر ہزاروں لوگوں کے ووٹ لینے کے باوجود یہاں کے قائدین کسی ایک محکمہ کے ظلم سے عوام کو نجات نہ دلا سکے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں عوام کے حقیقی مسائل کو لے کر جماعت اسلامی میدان میں آئی ہے اور ہم چند ماہ میں مختلف محکمہ جات میں عوامی طاقت سے اصلاح احوال کر کے دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ کارکنان جماعت سے کہا کہ وہ الیکشن کے لیے جماعت اسلامی اپنا پیغام گھر گھر تک پہنچا رہی ہے ۔