{AF}
ناموس رسالت ؐ کے مسئلہ پر قوم کی عقیدت نے ثابت کر دیا کہ اسلامی انقلاب ہی خطہ کا مقدر ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ؐ کے مسئلہ پر قوم کی عقیدت نے ثابت کر دیا کہ اسلامی انقلاب ہی خطہ کا مقدر ہے ،مقتدر لادین اشرافیہ کی طرف سے پاکستان کے نظریاتی تشخص کے خلاف سازشوں کا ردعمل سے ممتاز قادری کے کردار کی صورت میں سامنے آیا ہے ایسے حادثات سے بچنے کے لیے اخلاص سے اسلامی نظام کے نفاذ کا اہتمام کیا جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس اور امراء اضلاع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرنائب امراء محمود الحسن چودھری،نورالباری،شیخ عقیل الرحمان سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اس وقت اتحاد اور اتفاق کی فضا کو برقرار رکھاجائے رسول کریم ؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ نظام مصطفی نافذ ہو جس سے تمام مسائل حل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے لیے آمدہ انتخابات اہم موقع ہے اس کے لیے بھرپور تیاری کی جائے،ووٹر فہرستوں مرتب کی جارہی ہیں اس کا ہوم ورک میں تعاون کیا جائے ،رابطہ عوام مہم کو تیز کیا جائے اور ورکر کنونشن منعقد کیے جائیں ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ خواتین جومعاشرہ کا لازمی جز ہیں تمام مقامات پر خواتین کنونشن بھی منعقد کیے جائیں اور جماعت کی دعوت کو ہرفرد تک پہنچانے کا اہتمام کیا جائے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان اپنی ٹیم کے ساتھ میدان میں نکلیں ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک اپنی دعوت پہنچائیں انہیں جماعت میں شامل کریں معاشرے میں موجود باکردار اچھے لوگوں کو جماعت کی تنظیم کا حصہ بنائیں انہوں نے کہا کہ جب تک عوام درست فیصلے نہیں کریں گے اس وقت تک ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔