جمہوریت کے نام پر مافیاز مسلط ہو گئے پیشہ ،برادری اور غنڈہ گردی کی بنیاد پر رائے عامہ کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجمہوریت کے نام پر مافیاز مسلط ہو گئے پیشہ ،برادری اور غنڈہ گردی کی بنیاد پر رائے عامہ کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر مافیاز مسلط ہو گئے پیشہ ،برادری اور غنڈہ گردی کی بنیاد پر رائے عامہ کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے ،قومی وسائل کو شیر مادر سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے اس کلچر کے خلاف جہاد قومی فریضہ ہے جو جماعت اسلامی ادا کررہی ہے جماعت اسلامی ہی وہ واحد تحریک ہے جو جس کے اندر قرآن وسنت کے نظام کے مطابق مشاورت اور جمہوریت ہے باقی جماعتوں افراد اور خاندانوں کی غلام بن چکی ہیں ان کے محور کے گرد گومتی ہیں اسی کے نتیجے میں مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے محمد مشتاق مرحو م کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنہوں نے جماعت اسلامی کی دعوت اور اقامت دین اور لوگوں کی رضائے الہٰی کے لیے خدمت کی جو ہمارے لیے مشعل راہ ہے ان کے کردار کو اپنی زندگیوں میں لانا ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے رکن جنرل کونسل محمد مشتاق مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع باغ نثار احمد شائق،امیر حلقہ آزاد طارق،مولانا ہدایت اﷲ،محمد اسحاق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ یہ خطہ جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا آزادی کا مقصد یہاں پر اسلام کا عادلانہ اور فلاحی معاشرے کا قیام نافذ کرنا تھا اور اس کا ہر ادارہ اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں اپنے فرائض ادا کرے ،مظلوم کی داد رسی ہو حق دار کو اس کی دہلیز پر حق ملے مگر 70سال گزر گئے نہ تو یہاں پر اسلام کا نظام نافذ ہو سکا اور نہ ہی حقیقی معنوں میں جمہوریت نافذ ہو ئی ،انہوں نے کہا کہ خاندانی پارٹیاں اور مافیاز نے مسائل پیدا کیے ایسی پارٹیاں نہ جن میں اسلام ہو اور نہ جمہوریت وہ اپنے خاندانوں اور اپنے من پسند افراد کو ہی نوازتے ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے اس لیے ہمیں صف بندی کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جس کی تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے خدمات ہیں ،لاکھوں شہداء نے قربانیاں پیش کی ہیں جس معاشرے میں کرپشن عام ہو اور انصاف کا فقدان ہو حکمران عیاش ہوں تو اﷲ کی تائید و نصرت کیسے ملے گی جب تک اس فرسودہ نظام کو نہیں بدلا جا سکتا اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی جو ریاست کی وحدت کی علامت ہے جس کی تحریک آزادی کشمیر کے محاذ پر تاریخی خدمات ہیں آزاد جموں وکشمیر ،گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر میں بھی موجود ہے اور بین الاقوامی محاذ پر جو تحریک آزادی کشمیر کے لیے کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ زلزلہ ہو یا سیلاب ہو،تعلیم کا نظام ہو یا صحت کا نظام جماعت اسلامی نے ہر میدان میں گراں خدمات سرا نجام دی ہیں اس تاریخی خدمات کی قدر کی جائے نظام کی تبدیلی کے علاوہ مسائل کا حل نہیں ہو سکتا ہر 5سال بعد عوام دھوکہ دینے والی جعلی اور مصنوعی لوگوں کو منتخب کرتے ہیں جس سے مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافے کا سبب بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو دین کے ساتھ جوڑیں اور طاغوتی ایجنڈے کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر