{AF}
چیف الیکشن کمشنر ایسے افراد کو ذمہ داریاں نہ دیں جو گزشتہ انتخابات میں دھاندلی میں ملوث رہے ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
بیرپانی،ہاڑی گہل ،ملوٹ ،تھب( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنر ایسے افراد کو ذمہ داریاں نہ دیں جو گزشتہ انتخابات میں دھاندلی میں ملوث رہے ہیں،اس سے صاف اور شفاف انتخابات کاعمل مشکوک ہوجائے گا،جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ،وسطی باغ میں 150فیصد پولنگ کروانے والے تعینات ہوں گے تو انھوں نے کیا صاف انتخابات کروانے ہیں؟نادرا ریکارڈ کے مطابق صاف اور شفاف انتخابات نہ ہوئے تو جماعت اسلامی قبول نہیں کرے گی ،جعلی مینڈیٹ والی اسمبلی عوامی مسائل حل نہیں کرسکتی جعلی ممبر مال بناؤ مہم میں مصروف رہتاہے عوامی مسائل حل کرنا اس کی ترجیحی نہیں ہوتا پورے آزاد کشمیراور مہاجرین کے حلقوں میں صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے عوامی رابطہ مہم کے دوران چڑھان ،دھوندار،بیرپانی،ہاڑی گہل ،ملوٹ اور تھب میں کارنر میٹنگز اور وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع نثار احمد شائق،امیر حلقہ آزاد طارق سمیت دیگر قائدین موجود تھے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سوا کسی کے پاس عوامی مسائل کے حل کاایجنڈا موجود نہیں ہے،جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کا شاندار ریکارڈ اور تحریک آزادی کشمیرمیں اپنی جدوجہد کے ریکارڈ کے ساتھ میدان میں اتری ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس نظام کو بدلنا چاہتی ہے اور ایک ایسا نظام لانا چاہتی ہے جو اﷲ نے دیا ہے اور نبی ﷺ نے مدینے میں قائم کیاتھا،اسی نظام کو لانا چاہتی ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں اور کشمیرکی آزادی کی تحریک کامیاب ہو،عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ عوام حق کا ساتھ دیں کرپٹ نظام اوراس کی محافظ قیاد ت کے خلاف متحدہو کر اسی طرح جدوجہد کریں جس طرح 1947میں متحدہوکر جدوجہد کی تھی،علاقوں ،برداریوں اور قبائل کے دائروں سے نکل کر جماعت اسلامی کے کلمے والے جھنڈے کا ساتھ دیں جماعت اسلامی نے پورے آزاد کشمیرمیں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں اور موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی۔