{AF}
میاں محمدنواز شریف کا مظفرآباد کے دورے پر کشمیر کی صورت حال پر خاموشی اور عمران خان کے متناذعہ بیاں نے کشمیریوں کو بہت مایوس کیا ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ( ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ میاں محمدنواز شریف کا مظفرآباد کے دورے پر کشمیر کی صورت حال پر خاموشی اور عمران خان کے متناذعہ بیاں نے کشمیریوں کو بہت مایوس کیا ہے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں اضافہ نہتے طالب علموں کو ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کی ناکہ بندی کی جارہی ہے جبکہ کشمیری سیز فائر لائن کو توڑنے کے لیے مارچ منعقد کررہے ہیں کشمیری اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر پاکستان کے پرچم سر بلند کررہے ہیں پاکستان کی قومی قیادت کی خاموشی اور ہندوستان کے ساتھ دوستی کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ کشمیر کی بندر بانٹ کی تجویز دے ایسے حالات میں کشمیری قیادت کی ذمہ داری میں اضافہ ہوجاتا ہے ہماری قیادت کو پاور پالیٹیکس کررہی ہے مسئلہ کشمیر ان کی ترجیح میں شامل ہی نہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی بار ایسوسی ایشن باغ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بار کے نو منتخب عہدیدران کو مبارکبادی بھی دی ،اس موقع پر نور منتخب صدر بار ایسوسی ایشن سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل خالد گردیزی نے جماعت اسلامی کے کردار کی تحسین کی اور کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر میں جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے ،عبدالرشید ترابی نے سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ،خالد گردیزی سمیت دیگر تمام عہدیدران کو مبارکبادی دی اور کہا کہ بار ایسوسی یشن نے ہمیشہ اپنا مثبت کر دار ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پر ہم نے اعتماد کیا ہے وہ انتخابات کو منصفانہ اور شفاف منعقد کرانے میں اپنی ذمہ داری ادا کریں اور عدالیہ میں وہ لوگ جو گذشتہ انتخابات میں منظم دھاندلی میں آلہ کار بنے چیف الیکشن کمشنر انہیں دوبارہ ذمہ داریوں پر فائز نہ کرے تاکہ لوگوں کو حق رائے دہی کا موقع مل سکے اور ووٹر فہرستیں بادرا کے ریکارڈ کے مطابق قابل قبول ہوں گی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیر کونسل کے فنڈز بجٹ سے ہٹ کر جو ووٹر پر اثر انداز ہونے کے لیے بندر بانٹ کی جاتی ہے اس پر پابندی لگائی جائے وکلاء آگے بڑھیں اور اپنا کردا ر ادا کریں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کشمیر کونسل کے کردار کے حوالے سے جو لیڈرز رونا روتے ہیں ہم نے آئینی اصلاحات کا پیکج جس میں کشمیر کونسل کے اختیارات کو متوازن بنایا گیا ہے وہ ان کے ٹیبل پر موجود ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور قائد حزب اختلاف اس پراسس کو آگے بڑھانے میں کوئی کردار ادا نہیں کررہے محض حالات کا رونا رونے سے اصلاح احوال نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کو صاف اورشفاف بنایا جائے تا کہ لوگ خود اعتمادی کے ساتھ امین اور دیانتدار لوگوں کو منتخب کریں جو تحریک آزادی کشمیر میں اپنا کردار ادا کرسکیں انہوں نے کہا کہ باغ کے حقو ق کے حوالے سے جماعت اسلامی کا کردار تاریخ کا حصہ ہے وکلاء جو بھی لائحہ عمل طے کریں گے ہم آپ کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنے کے لیے تیارہیں باغ مسائلستان بن چکا ہے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے انارکی کی کیفیت ہے اصلاح احوال کے حوالے سے مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ریاست کے مقتدر لوگ جب ناموس رسالت ؐ اور پاکستان کے اسلامی تشخص پر حملہ آور ہوں گے تو اسی طرح ممتاز قادری سامنے آئیں گے شہید کے نماز جنازہ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت حکمرانوں کے لیے بڑا پیغام ہے پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا نے بلیک آوٹ کیا وہ قابل مذمت ہے۔