{AF}
ضلع سدہنوتی کو پسماندہ رکھنے والوں کے احتساب کا وقت آچکا ہے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}
بلوچ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع سدہنوتی کو پسماندہ رکھنے والوں کے احتساب کا وقت آچکا ہے ضلع سدہنوتی کے لیے وفاقی وزراء نے جتنے بھی اعلانا ت کیے ایک بھی پورا نہیں کیا اور عوام سے دھوکا کیا ،حکمران جماعتیں جو باری باری اقتدار میں آتی رہیں سب نے عوام کے ساتھ دھوکا کیا اور اپنے ذاتی بینک بیلنس میں اضافہ کیا،آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کر کے عوام کی خدمت کرے گی 9مارچ کو مشاورتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے اورآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ6بلوچ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع سردار حبیب،سردار نزاکت ،سردار یاسین اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں توہین رسالت ؐ کے قانون کی موجودگی میں جب کوئی نبی ؐ کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو حکومت اس پر مقدمہ چلانے سے گریزکرتی ہے جس سے لوگ جذباتی ہو کر اس طرح کے اقدامات پر مجبور ہوتے ہیں یہ حکمرانوں کی نا اہلی یا اغیار کو خوش کرنے کی وجہ سے ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کی شہادت اﷲ قبول کرے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کی بنیادپر حاصل کیا گیا ہے حکمران لبرل پاکستان بنانے کی سازش کریں گے تو عوام ان کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے کلمے والے پاکستان کے لیے پیش کررہے ہیں حکمران ان کو مایوسی کا پیغام نہ دیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام کے غلبے اور قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں تا کہ جماعت اسلامی اس ملک میں اﷲ کے قانون کو نافذ کرے تا کہ کرپشن ظلم نا انصافی اور میرٹ کی پامالی ختم ہو سکے اور اسلام کا عادلانہ منصفانہ نظام قائم ہو سکے ۔