{AF}
عوام موسمی اور پیراشوٹو ں کے ذریعے اترنے والے لوگوں کو مسترد کریں ، آزاد طارق{/AF}
باغ( نمائندہ باغ ٹائمز) جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ کے امیر آزاد طارق نے کہا ہے کہ عوام موسمی اور پیراشوٹو ں کے ذریعے اترنے والے لوگوں کو مسترد کریں گے یہ حلقہ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے اس حلقے کو پسماندہ رکھنے والوں کا احتساب کریں گے ،عبدالرشید ترابی کی قیادت میں حقیقی تبدیلی لائیں گے جو تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اورآزاد خطے کے عوام کے مسائل حل کرے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ حلقہ وسطی باغ چراہ گاہ نہیں ہے یہاں کے عوام باشعور ہیں انہوں نے ہمیشہ یہاں سے جماعت اسلامی کو ووٹ دئیے ہیں دھاندلی سے جیتنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ وسطی باغ کے عوام کے حقوق غصب کرنے والے اور قومی دولت لوٹ کر محلات بنانے والوں کا انجام قریب آچکا ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ وسطی باغ میں 10ہزارنئے ممبر بنانے کاکام تیزی سے جاری ہے چند دنوں میں موثر افراد جماعت میں شامل ہوں گے ۔