{AF}
پاکستان نظرئیے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے اس کے حکمران اپنی اتھارٹی کی بنیاد پر اس کے تشخص کو مجروع کرنے کی کوشش کریں گے تو مسائل پیدا ہوں گے،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ،سدھن گلی(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان نظرئیے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے اس کے حکمران اپنی اتھارٹی کی بنیاد پر اس کے تشخص کو مجروع کرنے کی کوشش کریں گے تو مسائل پیدا ہوں گے،ختم نبوت ؐ پر پوری امت کا اجماع ہے جس کے لیے تحریک چلائی گئی غازی علم الدین جیسے تاریخی حوالے جس کی وکالت قائد اعظم نے کی اور اس کی شہادت پر علامہ اقبال نے رشک کیا ان ہی بنیادوں پر قائم مملکت کے حکمران اس کی بنیادوں کو چھیڑیں گے تو ممتاز قادری جیسے لوگ پیدا ہوں گے حکمران اگر آئین اور دستور کو چھوڑ کر بے لگام ہو جائیں گے تو عاشق رسول ممتاز قادری پیدا ہوں گے اور ان کو پھانسی پر لٹکانے سے ملک میں انارکی پھیلے گی اور اﷲ کا عذاب آئے گا حکمران ہوش کے ناخن لیں اورلبرل پاکستان نہیں بلکہ اسلامی نظریہ اس مملکت کی روح ہے اور اسی کو قائم رہنے دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی رفیق کے تعزیتی ریفرنس اور چیف شفیع کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ چیف سردار محمد شفیع جماعت اسلامی کے عظیم راہنما تھے ان کی ساری زندگی قابل رشک تھی انہوں نے اپنی زندگی کو اسلام کے غلبے اور نفاذ کے لیے وقف کیے رکھا سیاسی اور عسکری میدان میں جدوجہدکرتے رہے وہ غازی تھے انہوں نے ملک و ریاست کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ،اس موقع پر سردار طاہر اقبال،نثار احمدشائق،سردار طارق مسعود،پروفیسر سردار عبدالحق،تنویر انور،خالد گردیزی ایڈووکیٹ،سردار بشیر احمد ایڈووکیٹ،سردار امتیاز ایڈووکیٹ،مولانا خلیل الرحمان،مولانا خورشید انور،مولانا ہدایت اﷲ،آزاد طارق،سردار مقصود،شیخ نسیم،سردارعبدالحفیظ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اسلام نے جو حقوق خواتین کو دئیے ہیں کوئی دوسرانظام اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا پنجاب اسمبلی نے خواتین کے حوالے سے قانون سازی کر کے نیا ابہام پیدا کر دیا ہے یہ انگریزوں کی نقالی ہے اور نظریہ پاکستان سے انخراف کے مترادف ہے پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور قرار داد،آئین پاکستان میں یہ درج ہے کہ اسلام کے مغائر کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی ،پنجاب اسمبلی نے جو قانون سازی کی ہے وہ انگریزوں کی نقالی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورہ مظفرآبادکے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک لفظ تک ادا نہ کرنا 5لاکھ شہداء کے خون سے بے وفائی کے مترادف ہے اور اس سے کشمیریوں کے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا ہے میاں نوازشریف کو بھارت اور کشمیر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا اہل کشمیر میاں نواز شریف سے بے پناہ توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں مگر وہ اس طرح کا رویہ دیکھتے ہیں تو ان کو مایوسی ہوتی ہے اور وہ توقع کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں گے لیکن اس طرف سے بھارت سے دوستی کی باتیں کی جاتیں ہیں ان کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اﷲ کے دین کے غلبے اور قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے جماعت اسلامی اسی نظام کے قیام اور غلبے کے لیے جدوجہد کررہی ہے ظلم کے اس نظام کے ہوتے ہوئے لوگوں کا ایمان بچانا مشکل ہو گیا ہے مغربی تہذیبی یلغار ہے اس یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی تہذیب عام کرنی ہو گی ،باالخصوص نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسلام کی تعلیمات اپنائیں اسلامی تعلیمات پر عمل کریں خواتین اور نوجوان مغرب کا اصل ہدف ہیں مغرب نے اپنے سارے وسائل مسلمانوں کے نوجوانوں اور خواتین کو بے راہ ور کرنے کے لیے جھونکے ہوئے ہیں ان حالات میں جماعت اسلامی اور اس کے نوجوان مغربی تہذیبی یلغار کے سامنے دیوار بنے کھڑے ہیں اور اسلامی تعلیمات پر خود بھی عمل پیرا ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دے رہے ہیں ،دریں اثناعبدالرشید ترابی نے بنی مہناساں میں جنازے میں شرکت کی اور اپنی رہائش گا ہ پر وفود سے ملاقاتیں کیں ۔