{AF}
حکمران پاکستان کی روح اسلامی نظرئیے کے انخراف کریں گے تو ممتاز قادری جیسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے،محمود الحسن چودھری{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ حکمران پاکستان کی روح اسلامی نظرئیے کے انخراف کریں گے تو ممتاز قادری جیسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے حکمران لبرل پاکستان بنانے کے بجائے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصوارات کے مطابق اسلامی پاکستان بنائیں،پاکستان اور آزاد کشمیر آج جن مشکلات اور مصائب کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ اسلام سے دوری اور اپنے عہد سے انخراف ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کرپٹ قیادت اور نظام ہمارے معاشرے کو تباہ کررہا ہے اخلاقی کرپشن،سیاسی کرپشن،اور مالی کرپشن کی وجہ سے ملک شدید بحران کا شکار ہے ،بے روزگاری ہے بے حیائی ہے مغرب کو خوش کرنے کے لیے اسلامی اصولوں اور نظام سے بے زاری کا اظہار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ان سارے مسائل کا حل اﷲ کے نظام کا قیام ہے ۔