ممتاز قادری کو پھانسی مغرب کو خوش کرنے کے لیے دی گئی جو انصاف کا قتل عام ہے،خالد عمران خالد

{AF}khalid imran khalidممتاز قادری کو پھانسی مغرب کو خوش کرنے کے لیے دی گئی جو انصاف کا قتل عام ہے،خالد عمران خالد {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے امیر مولانا خالد عمران خالد نے کہا ہے کہ ممتاز قادری کو پھانسی مغرب کو خوش کرنے کے لیے دی گئی جو انصاف کا قتل عام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس طرح کے عاشقان رسول ؐ شہید کیا جا سکتا ہے مگر دل سے محمد ﷺ کی محبت کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری شہید ہو کر امر ہو گیا مگر وہ ظالموں کے خلاف ایک پیغام ہے جس سے غازی علم الدین ،عامر عبدالرحمان چیمہ پیدا ہوتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک میں اسلام کا عادلانہ نظام نافذ نہیں ہوجاتا اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے خالد عمران خالد نے اعلان کیا کہ جمعہ کے دن اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر