سردار شفیع مرحوم کی ملک کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi سردار شفیع مرحوم کی ملک کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ،سدھن گلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ سردار شفیع مرحوم کی ملک کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا مرحوم نے اپنی سروس کے دوران ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی اور سروس سے فراغت کے بعد جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ملک کی نظریاتی محاذ پر جاری جدوجہد کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہیں سردار شفیع مرحوم جماعت اسلامی کے عظیم قائد تھے ان خیالات کااظہار انہوں نے سردار شفیع مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تعزیتی ریفرنس کی صدارت ان کے بیٹے سردار محمد ابراہیم ایڈووکیٹ نے کی تعزیتی ریفرنس سے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے راہنما سردار طاہر اقبال،نثار احمد شائق،سردار طارق مسعود ضلعی صدر بار کونسل،پروفیسر سردار عبدالحق،تنویر انور،خالد گردیزی ایڈووکیٹ ،سردار بشیر احمد ایڈووکیٹ ،سردار امتیاز ایڈووکیٹ،مولانا خلیل الرحمان،مولانا خورشید انور،مولانا فیض اﷲ،مولاناہدایت اﷲ،امیر حلقہ وسطی باغ آزاد طارق،مقصود احمد،شیخ نسیم اور تحریک کشمیر برطانیہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری عبدالحفیظ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا مظفرآباد آمد کے موقع پر کشمیر ایشو پر ایک لفظ بھی نہ کہنا افسوس نا ک ہے کشمیری تکمیل پاکستان کے لیے جدوجہد کررہے ہیں آئے دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں جو واقعات رونما ہو رہے ہیں وہ بھارتی کی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہیں کشمیر کے اندر آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے بھارت نے کالے قوانین کے ذریعے قتل عام شروع کر رکھا ہے کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں اپنی جائز اور برحق جدوجہدکررہے ہیں وزیر اعظم پاکستان کا آزاد کشمیر کے دورہ کے موقع پرمسئلہ کشمیر کو یکسر نظر ا نداز کرنا قابل افسوس ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے حالات جیسے بھی ہوں اپنی جدوجہد جاری رکھی آزاد خطے کے ایک ایک چپے پر جہاد ہوا جس کے نتیجے میں یہ خطہ آزاد ہوا مگر جس مقصد کے لیے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے وہ ابھی تک تشنہ ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس وقت تک دنیا کے امن خطرے میں ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر