{AF}
مہاجرین شدید مشکلات کا شکار ہیں جماعت اسلامی مہاجرین کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گی ،نورالباری{/AF}
ہری پور،شنکیاری،مانسہرہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ویلی6نورالباری نے کہا ہے کہ مہاجرین کے ساتھ نا انصافی قبول نہیں کریں گے ،مہاجرین کے حلقوں میں باالخصوص خیبر پختوانخواہ میں آنے والے گذشتہ 5سالوں کے منصوبوں اور زمین پر لگنے والی رقم کی تحقیقات کی جائیں ،مہاجرین شدید مشکلات کا شکار ہیں جماعت اسلامی مہاجرین کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران ہری پور ،مانسہرہ اور شنکیاری میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرسیکرٹری جنرل حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان راجہ فاضل تبسم، پرویز بٹ،ارسلا خان،الیاس،ناصر شیخ،عامرشہزاد سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے ،دورے کے دوران مہاجرین نے مسائل کے انبار لگا دئیے اور کہا کہ 67سالوں سے مہاجرین کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کا نظام روا رکھا گیا ہے آبادی کاری کے نام پر بننے والی نام نہاد کشمیری بستیاں جہاں نہ پانی ہے نہ سکول ہے نہ سڑک ہے اور نہ ہی اور کوئی سہولت ہے ،شہروں سے دور چند کھیتوں کو کشمیری بستیوں کا نام دیا گیا ہے اور اس میں بھی منظور نظر لوگوں کو نوازا جا رہا ہے غریب مہاجرین کے بجائے صاحب جائیداد لوگوں کو پلاٹ الاٹ کیے جا رہے ہیں اور ایک ہی گھر میں کئی کئی پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں مہاجرین نے نورالباری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کو انصاف دلائیں ان کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ،اس موقع پر نورالباری نے مہاجرین کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ان کے ساتھ کھڑی ہے ہم اپنی بساط کے مطابق مسائل حل کر نے کی کوشش کر رہے ہیں اور کرپشن کرنے والوں کو بھی لگام ڈال رہے ہیں جماعت اسلامی مہاجرین کی آبادکاری اور بحالی تک ان کے شانہ بشانہ رہے گی ،انہوں نے کہا کہ نئی ووٹر فہرستیں بنائی جا رہی ہیں جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے نادرا کے شناختی کارڈ اور اسٹیٹ سبجیکٹ دکھانے پر ووٹ مستقل پتے پر درج ہو گا اس حوالے سے مہاجرین پوری کوشش کریں کہ اصل مہاجرین کے ووٹ ہی درج ہوں جعلی ووٹ درج نہ ہوں تا کہ مہاجرین کے حقوق مہاجرین کو ہی ملیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھی ہم آپ کی راہنمائی کریں گے اور آپ کے ساتھ تعاون کریں گے۔