{AF}
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ان کا بنیادی حق ہے کشمیری آزادی کے لیے دن رات قربانیاں دے رہے ہیں،سراج الحق {/AF}
چکسواری(پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ان کا بنیادی حق ہے کشمیری آزادی کے لیے دن رات قربانیاں دے رہے ہیں یہ ساری جدوجہد اپنے عقیدے اور دین کے لیے اپنی زندگی گزار سکے جس طرح پاکستان نظرئیے کی بنیاد پر بنا اس جدوجہد کا تسلسل کشمیر میں جاری ہے آج لوگ لبرل ازم کی بات کرتے ہیں لبرل ازم کا استاد انگریز تھا اس سے نجات کے لیے یہ آزادی کی جدوجہد شروع ہوئی،کشمیر یوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی کشمیریوں کی جدوجہد ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہے ہندوستان سب سے بڑ ادہشت گرد ہے جس نے ایک چھوٹے سے خطے میں 8لاکھ فوج لا کر طاقت کے ذریعے کشمیریوں پر مسلط ہیں،فلسطینی دہشت گرد ریاست کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں کشمیریوں اور فلسطینیوں کو جدوجہد آزادی کا حق اقوا متحدہ کا چارٹر دیتا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے چکسواری میں امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری سعود اقبال کی رہائش گا ہ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ساری دنیا نے مل کر افغانستان پر رسہ کشی کی تو افغان بھی ان کے تسلط کے خلاف لڑ رہے ہیں،ٹینکوں،جہازوں سمیت افغانستان پر حملہ آور ہوئے انگریزوں نے افغان پر حملہ کیا پھر روس اور پھر نیٹو نے مل کر افغانستان پر چڑھائی کی جس سے ساری دنیا میں دہشت گردی پھیلی اس کے اسباب وہی ہیں جو اپنا اسلحہ مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں وہ حکمت عملی ترتیب دیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مظلوم و محکوم عوام کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کیا جائے تو یہ سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے دوسروں کی عزت و آبرو اور سلامتی کا محافظ ہے اسلام جنگ میں بھی بچوں اور خواتین کے خلاف حملے کی اجازت نہیں دیتا عراق ،لیبیا،میں جو جنگ مسلط ہے یہ مغربی استعمار کا ایجنڈا ہے اسلحہ مغرب ممالک کا بک رہا ہے وہ جنگ یورپ میں نہیں کرتے بلکہ ادھر دھکیل دی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی دوسری بڑی وجہ غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری ہے جس کی وجہ سے مایوسی پھیل رہی ہے ،صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سرا ج الحق نے کہا کہ لوگ جماعت اسلامی پر اعتماد کرتے ہیں اس لیے وہ قربانی کی کھالیں اور خدمت کے کام کے لیے چندہ دیتے ہیں اب آئندہ انتخابات میں جو جماعت اسلامی کو ووٹ بھی دیں گے ماضی میں سرمائے کی بنیاد پر پولنگ اسٹیشن اور لوگوں کو یرغمال بنا یا جاتا تھا مگر اب کشمیر کے عوام بیدار ہو گئے ہیں عبدالرشید ترابی کی قیادت میں سعود اقبال سمیت ہمارے امیدواران کامیاب ہوں گے ،کسی برادری میں اچھا آدمی ہو وہ غریب ہو یا دیانتدار ہو ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں لیکن اگر جن کی پراپرٹی اور رزق حرام ہے جن کا ماضی بد دیانت ہے اس کو ممبر بنا کر مزید بددیانتی کے مواقع فراہم کرنے کے مترادف ہے ہم اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کریں گے ہم کامیاب ہو جائیں گے کہ لوگوں کو سچے اور کھرے لوگوں کے حق میں فیصلہ دینے کے لیے تیار کریں،انہوں نے کہا کہ کشمیر جنت نظیر ہے اس جنت سے لوگ کیوں باہر جا رہے ہیں یہ آزاد کشمیر کی آزمودہ قیادت کی وجہ سے پسماندہ ہے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس جنت کو حقیقی جنت میں بدلنے کے لیے ووٹ کا صحیح استعمال کریں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں رمضان المبارک میں انتخابات ہوئے تو لوگ سچے لوگوں کا انتخاب کریں گے اور جھوٹو ں کو مسترد کر دیں گے رمضان میں انتخابات کا انعقاد کوئی حرج نہیں ہے بدر کا معرکہ بھی 17رمضان کو پیش آیا تھا لوگ رمضان میں سچائی کا ساتھ دیں گے اور ووٹ کا درست استعما ل کریں گے ،انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو قوت اور طاقت فراہم کرنے والے عوام ہیں اگر یہ درست فیصلے کریں تو ان روایتی سیاست دانوں کو گھروں میں محصور کر سکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر میں پڑھے لکھے باکردار لوگوں کو میدان میں اتار دیا ہے عبدالرشید ترابی کی قیادت میں بھرپور پارلیمانی نمائندگی حاصل کریں گے سعود اقبال کے جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی یہ الیکشن کا موسم نہیں اس کے باوجود اس طرح سے لوگوں کا شریک ہونا ہماری جیت کی علامت ہے ن لیگ اور پی پی کے آپس میں ملنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کا امتحان ہے کہ اس خطے میں پی پی اور مسلم لیگ نے حکومت کی ہے مسلم لیگ مسلم کانفرنس سے ہی نکلی ہے پہلے نواز شریف صاحب سردار عبدالقیوم خان کو اپنا مرشد کہتے تھے اور مسلم کانفرنس والے نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے تھے یہ ایک ہی طرح کے بند ے ہیں پارٹی اور رنگ بدلنے والے تبدیلی نہیں لا سکتے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جو ایک بار بھی اس خطے پر حکومت کر چکا ہے اور ڈیلیور نہیں کر پایا اس کو مسترد کریں اور جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دیں اور دیانتدار لوگوں کو ووت دیں ،صحافیوں نے سوال کیا کہ بیرون ممالک تارکیں وطن کے نام خصوصی پیغام کیا دینا چاہیں گے تو سراج الحق نے کہا کہ بیرون ممالک میں تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر ہیں جنہوں نے حالات کیسے بھی ہوں کشمیر کو ہر فورم پر زندہ رکھا ہوا ہے ان سے اپیل کرتا ہوں کہ میں نے کرپشن فری پاکستان مہم شروع کی ہے اس میں اخلاقی کرپشن،انتخابی کرپشن،سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنایا ہوا ہے مالی کرپشن ہے آپ باھر سے پیسے کماکر بھیجتے ہیں اور حکمران لوٹ کر انہیں واپس باہر کے بینکوں میں بھیج دیتے ہیں جب تک پاکستان میں انقلاب نہ ہو کشمیر میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی کشمیریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کرپشن فری پاکستان تحریک میں میرے ساتھ شمولیت اختیار کریں اسلامی اور خوشخال پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی ضمانت ہے اور انڈیا میں موجود 20کروڑ مسلمانوں کو اسلامی اور خوشخال پاکستان نظرآیا تو ہمیں جنگ کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ہندوستان کے اندر ایک نیا پاکستان بن جائے گا ۔