سینیٹر سراج الحق کل چکسواری میں تاریخی خطاب کریں گے،چکسواری سٹیج گیا

{AF}siraj ul haqسینیٹر سراج الحق کل چکسواری میں تاریخی خطاب کریں گے،چکسواری سٹیج گیا{/AF}

 سینیٹر سراج الحق اور عبدالرشید ترابی کا استقبال خالق آبادمیں کیا جائے گا۔ وہاں سے جلوس کی صورت میں قائدین کو جلسہ گاہ کالج گراؤنڈ چکسواری میں لایا جائے گا راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق اور جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی کل چکسواری میں تاریخی خطاب کریں گے،تحریک آزادی کشمیرکی تقویت اور آزادی کی منزل کے حصول کے لیے لائحہ عمل کے اعلان کے ساتھ ساتھ آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی اور آمدہ انتخابات کے حوالے سے اہم اعلانات کیے جائیں گے،ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار قانون ساز اسمبلی چوھدری سعود اقبال کی قیادت میں تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں،پورا چکسواری سج چکاہے،خوش آمدید کے بینرز اور پوسٹر اور خیر مقدمی اشتہارات سے جلسہ گاہ سمیت تمام اطراف کو سجایا گیاہے،سینیٹر سراج الحق کو سینکڑوں موٹر سائکلیوں اور سینکڑوں گاریوں کے جلوس کی صورت میں جلسہ گاہ لایا جائے گا،قائدین کا استقبال خالق آبادچوک میں کیا جائے گا،کل دس بجے خالق آباد چوک سے جلوس کو چکسواری لایا جائے گا1بجے چکسواری میں عظیم الشان جلسہ عزم انقلاب منعقد ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر