{AF}
مہاجرین پاکستان کے بارہ حلقوں کی فہرستیں از سر نو مرتب کی جائیں، نور الباری {/AF}
راولپنڈی ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیر مہاجرین مقیم پاکستان نور الباری نے کہا ہے کہ مہاجرین پاکستان کے بارہ حلقوں کی فہرستیں 1999ء ، 2000ء میں بنائی گئی تھیں اور بعد ازاں صرف اپ ڈیٹ ہوئی ہیں ، اس لیے ضروری ہے کہ ان کو از سر نو مرتب کیا جائے ۔ موجودہ فہرستوں میں جہاں بے شمار اغلاط ہیں وہاں جعلی بوگس اور دہرے اندراجات بھی ہیں ۔ ایک ہی حلقے میں ایک سے زیادہ مقامات پر ،دو حلقوں میں اور مہاجرین اور آزاد جموں وکشمیر کے حلقوں میں ایک ساتھ دہرے انداراجات موجود ہیں ۔ جعلی دستاویزات اور غلط تصدیق کے ذریعے بڑی تعداد میں غیر کشمیری افراد کا اندراج بھی ان فہرستوں میں موجود ہے۔ مہاجرین کی فہرستوں کو زیادہ مستند بنانے کے لیے درج ذیل تجاویز آپ کی توجہ اور غور کے لیے پیش خدمت ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ فہرستیں نادرا کے ریکارڈ کے مطابق نادرا سے تیار کروائی جائیں۔اس آپشن کے ساتھ کہ مہاجرین کے بارہ حلقوں کی فہرستوں کا تقابل باہم اور آزاد کشمیر کے 29حلقوں سے بھی ہو سکے اور دوہرے ووٹ کی نشان دہی ہو سکے۔اگر نادرا کے ذریعے فہرستوں کا تیار کروانا ممکن نہ ہوتو ہر ووٹ کے اندراج کے لیے نادرا کا شناختی کارڈ اور مہاجر ہونے کا دستاویزی ثبوت لازم قرار دیا جائے۔ اور جو دستاویزی ثبوت رجسٹریشن آفس کی نظر میں مشکوک ہو یا اس پر کسی جانب سے اعتراض سامنے آئے تو پھر اس کی متعلقہ محکمے سے تصدیق درخواست دہندہ کی ذمہ داری قرار دی جائے ۔پرنٹ شدہ لسٹ پر نادرا کے شناختی کارڈ کا نمبر درج کیا جانا لازمی قرار دیا جائے ۔ اس کے لیے درکار قانون سازی پر جاری عمل فوری طور پر مکمل کیاجائے۔ نیز شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی کا منسلک ہونا لازمی قرار دیاجائے۔درخواست دہندہ کا ووٹ اس کے مستقل پتے پر درج کیا جائے ، اگر وہ موجودہ /عارضی رہائش کے پتے پر ووٹ درج کروانا چاہے تو اس کے لیے موجودہ رہائش گاہ کا دستاویزی ثبوت اور حلف نامہ داخل کرنا لازمی قرار دیاجائے۔-5فہرست میں ووٹر کا مکمل پتہ ، مکان نمبر، گلی نمبر، ٹاؤن ، یونین کونسل یا وارڈ درج ہونا چاہیے ۔تا کہ ووٹر کو آسانی سے تلاش کیا جا سکے۔’’ دعویٰ برائے اندارج نام ‘‘ نمبرIVمیں نمبر شمار 9کے تحت شناختی کی تصدیق شدہ کاپی کا منسلک کرنا لازمی قرار دیاجائے اور مقامی کونسل کی تصدیق کو حذف کیا جائے۔اگر کوئی درخواست دہندہ برائے اندراج ووٹ اصلی کشمیری ہونے کا دعویدار ہو لیکن رہائشی باشندہ ہونے کا کوئی ثبوت کسی معقول وجہ سے نہ رکھتا ہو تو اس کی تصدیق کے لیے معروف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کا تقرر ۔چیف الیکشن کمشنر سیاسی جماعتوں کے مرکزی یا سیکرٹری جنرل کی طرف سے باقاعدہ اور تحریری نامزدگی پر خودکریں اور یہ کمیٹی ایسے درخواست گزاروں کے کشمیری ہونے کی تصدیق ، رجسٹریشن آفیسر اور درخواست گزار کی موجودگی میں منعقدہ اجلاس میں کرے۔فارم IVمیں ایک کالم کا اضافہ کیا جائے جس میں درخواست گزار کے لیے پاکستان میں رہائشی علاقے کی پاکستانی انتخابی فہرست میں درج ووٹ کا حوالہ موجود ہوکیونکہ پاکستان میں آباد کشمیریوں کو دوہرے ووٹ کا حق حاصل ہے اور چونکہ نادرا کی تیار کردہ فہرستیں ہیں لہٰذا درخواست دہندہ کا ووٹ لازمی طور پر درج ہوتا ہے۔عملے کی طرف سے تیار کردہ فہرستوں کی رجسٹریشن آفیسر اور سپر وائزر کی طرف سے قواعد کے مطابق تصدیق اور پڑتال کو موثر اور یقینی بنایا جائے۔پاکستان کے بارہ حلقوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے نادرا کا شناختی کارڈ لازمی قرار دیا جائے اور اس کے لیے ضروری قانون سازی کی جائے۔چونکہ پاکستان میں حالیہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے نادرا کا شناختی کارڈ لازمی تھا اور آزاد کشمیر کے ان حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں یہ شرط عائد کرنے میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ۔انتخابات فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں ۔