سینیٹر سراج الحق کے دورے سے مقبوضہ کشمیرمیں اپنی آزادی کے لیے برسرپیکار حریت پسندعوام اور قیادت کوحوصلے کا پیغام ملے گا، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi سینیٹر سراج الحق کے دورے سے مقبوضہ کشمیرمیں اپنی آزادی کے لیے برسرپیکار حریت پسندعوام اور قیادت کوحوصلے کا پیغام ملے گا، عبدالرشید ترابی{/AF}

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان سینیٹر سراج الحق کا 25فروری چکسواری آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے،سینیٹر سراج الحق کے دورے سے مقبوضہ کشمیرمیں اپنی آزادی کے لیے برسرپیکار حریت پسندعوام اور قیادت کوحوصلے کا پیغام ملے گااور اسلامی کشمیرخوشحال کشمیرکی جدوجہد کو تقویت ملے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ سینیٹر سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان وہ واحد قائد ہیں جو مسئلہ کشمیر کوکو عالمی اور مقامی سطح پر اجاگر کررہے ہیں اور کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں،اس قبل سراج الحق کا تاریخی استقبال کیا گیاہے اور آئندہ بھی ان کا تاریخی استقبال ہوگا،انھوں نے کہاکہ چوھدری سعود اقبال ،کی قیادت میں چکسواری بیدا رہوچکاہے ،اس موقع پرانھوں نے کہاکہ نظام کی تبدیلی اور عوام کی فلاح کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے سوا کسی کے پاس نہیں ہے،جماعت اسلامی رب کی رضا اور عوام کی فلاح کا ایجنڈا لے کر آئی ہے اور عوام اس کا ساتھ دیں،انھوں نے کہاکہ میرپور ڈویثرن سمیت آپ مظفر ڈویثرن کو دیکھ لیں پونچھ ڈویثرن کو دیکھ لیں مہاجرین کے مسائل دیکھ لیں سب یکساں مشکلات کا شکا رہیں ان کو مشکلات کے حل کا ایجنڈا جماعت اسلامی لے کر آئی ہے، جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک فردا اورایک ایک گھر تک دعوت پہنچائیں عوام کے ترجمان بننے ان کے دکھ سکھ میں شریک ہوں غریب اور پیسے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنا یہ عبادت ہے،رب کی رضا کا ذریعہ ہے،آج کی سب سے بڑی برائی یہ نظام نے جس نے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیاہے،اس نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،اس کے ہوتے ہوئے ایمان بچانا مشکل ہوچکاہے،ایمان بچانا ہے اورایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہونا ہے تو آپ کو اپنے حصے کو کام کرنا ہوگا اور اس نظام کوبدلنا ہوگا ،اسلامی نظام لانا ہوگا جس میں عدل ہے انصاف ہے میرٹ کی بالادستی ہے،لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر