{AF}
ریاست اور ملک میں مافیاز مسلط ہیں جس کی وجہ سے آج عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ریاست اور ملک میں مافیاز مسلط ہیں جس کی وجہ سے آج عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ان تمام مشکلات اور مسائل کا واحد حل امانتدار اور دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے ،جب تک اس ریاست اور ملک میں خوف خدا رکھنے والی قیادت منتخب نہیں ہو گی اس وقت تک ہر گزرتے دن کے ساتھ مسائل میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا ،چیئرمین یونین کونسل رحمت آباد تاج عباسی وائس چیئرمین اور کونسلرز کو جماعت اسلامی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں جماعت اسلامی ہی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے اس کے پاس با صلاحیت ،باکردار اور دیانتدار قیادت ہر سطح پر موجود ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے نومنتخب چیئرمین یونین کونسل رحمت آباد تاج عباسی جن کا آبائی تعلق غربی باغ سے ہے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ جماعت میں شامل ہوئے ان کے ہاں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی راجہ خالد محمود،امیر ضلع واجد اقبال عباسی،امیر حلقہ غربی باغ راجہ میر محمد،امتیاز عباسی اور دیگر قائدین موجود تھے ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اسلام کے عادلانہ منصفانہ نظام کے غلبے اور نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز کی ادائیگی فرض ہے اﷲ تعالیٰ نے اپنے دین کوباطل ادیان غالب کرنے کے لیے بھیجا ہے اور غالب کرنے کے لیے جدوجہد کرنے کی ذمہ داری انبیاؑ اور ان کے پیروکاروں پر ڈالی ہے نبی کریم ﷺ نے اپنی زندگی میں جہد مسلسل کے بعد اس نظام کو قائم اور غالب کر کے دیکھایا آج وہ نظام ایک بار پھر مغلوب ہے اس کو غالب کرنے کی جدوجہد کرنا امت کے ہر مسلمان پر فرض ہے آج ہم جن مشکلات مسائل اور عذاب کا شکار ہیں اس کی بڑی وجہ اسلامی نظام کا غلبہ نہ ہونا ہے جماعت اسلامی غلبہ دین کی تحریک ہے اور ہماری ساری کوشش اور کاوشیں رب کی رضا اور عوام کی فلاح کے لیے ہیں ۔